
امامیہ کالونی ریلوے فلائی اوور پراجیکٹ شاہدرہ لاہور پر تعمیر ہونے والے پل کا تعمیری عمل تیزی سے جاری
تفصیلات کے مطابق امامیہ کالونی ریلوے فلائی اوور پراجیکٹ شاہدرہ لاہور پر تعمیر ہونے والے پل کے تعمیری عمل کا جائزہ لینے وفاقی سیکرٹری مواصلات وچیئرمین این ایچ اے کیپٹن(ر)محمد خرم آغا نے ہنگامی دورہ کیا
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): امامیہ کالونی ریلوے فلائی اوور پراجیکٹ شاہدرہ لاہور پر تعمیر ہونے والے پل کا تعمیری عمل تیزی سے جاری ہے جسے بر وقت پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔ جاری تعمیری عمل پر وفاقی سیکرٹری مواصلات وچیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی کیپٹن(ر) محمد خرم آغا کا اظہار اطمینان۔تفصیلات کے مطابق امامیہ کالونی ریلوے فلائی اوور پراجیکٹ شاہدرہ لاہور پر تعمیر ہونے والے پل کے تعمیری عمل کا جائزہ لینے وفاقی سیکرٹری مواصلات وچیئرمین این ایچ اے کیپٹن(ر)محمد خرم آغا نے ہنگامی دورہ کیا۔ اس موقع پر اس تعمیراتی منصو بہ کے ممبر(/PPPپراجیکٹ) این ایچ اے محمدنوید اقبال واہلہ نے اُنہیں مفصل بریفنگ دی۔اس موقع پر جنرل منیجر این ایچ اے ڈاکٹر حافظ احمد بخش اور پی ڈی سمیع اللہ چٹھہ سمیت دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔ چیئرمین این ایچ اے کو بتایا گیا کہ 1.5کلو میٹر کا یہ پل قریباً 4 ارب روپے کی لاگت سے زیر تعمیر ہے اور اسے مقررہ مدت کے دوران مکمل کیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ اس پل کے تعمیر ہونے سے نہ صرف ٹریفک کے دباؤ میں کمی آئے گی بلکہ قریبی علاقوں کو آمد و رفت میں حاصل دشواریاں ختم ہو جائیں گی اور علاقہ کے عوام تجارتی اور کاروباری سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے سکیں گے۔ اس پل کی تعمیر سے لاہور میں داخل ہونے والی ٹریفک کو روانی میسر آئے گی اور اس ریلوے کراسنگ پر ٹریفک کی مشکلات پر قابو پایا جا سکے گا وقت اور پٹرول کی بچت کے ساتھ ساتھ افرادی قوت کے وسائل کے ضیاع کا بچاؤ ممکن ہو گا جبکہ کھیتوں سے منڈیوں تک اجناس اور کاروباری لوگوں کی رسائی آسان ہو جائے گی۔
اس موقع پر وفاقی سیکرٹری مواصلات و چیئرمین این ایچ اے کیپٹن(ر)محمدخرم آغا نے پروجیکٹ کے جنرل منیجر ڈاکٹر حافظ احمدبخش اورپراجیکٹ ڈائریکٹر سمیع اللہ چٹھہ کی کارکردگی کوسراہااورہدایت کی کہ عوام کو بغیرکسی تکلیف اورمشکلات کے منصوبے کو مقررہ معیادمیں مکمل کرکے مثالی اقدام کو یقینی بنائیں۔