
کمرشلایزیشن فیس کے نادہندگان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے‘ریونیو جنریشن پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔محمد علی رندھاوا
تمام شعبے ریکوری کے اہداف ہر صورت مکمل کریں۔کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے عدالتی احکامات کے مطابق 9 اہم شاہراوں کو ماڈل بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں۔کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے
لاہور پاکستان(نمائدہ وائس آف جرمنی):کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت گزشتہ روزایل ڈی اے کے تمام شعبوں کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ایل ڈی اے کے تمام شعبوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے اجلا س میں ایل ڈی اے افسران کو ہدایت کی کہ تمام شعبے ریکوری کے اہداف ہر صورت مکمل کریں۔ انہوں نے کہا کہ کمرشلایزیشن فیس کے نادہندگان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔ریونیو جنریشن پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔ محمد علی رندھاوا نے افسران کو ہدایت کی کہ کارپوریٹ سیکٹر کی طرز پر نئی جہتیں اپنائی جائیں اور ایل ڈی اے کی فیلڈ ٹیمیں انفورسمنٹ میکانزم کو مزید سخت کریں، اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ریکوری کے اہداف کے حصول کو یقینی بنانے کے لیے باقاعدگی سے اجلاس کا انعقاد کیا جائے۔
اجلاس میں افسران سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عدالتی احکامات کے مطابق 9 اہم شاہراوں کو ماڈل بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں۔ڈی جی ایل ڈی اے نے افسران کی کارکردگی کو انفرادی طور پر جانچنے کی ہدایت کی۔تمام شعبوں کی کارکردگی جانچنے کے لیے "کی پرفارمینس انڈیکیٹیرز” متعین کیے جائیں۔
اجلاس میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل( ہیڈکوارٹرز)،ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل( ہاوسنگ)، چیف انجینئر ون، چیف انجینئر ٹو،ایڈیشنل ڈی جی ایجوکیشن اینڈ کچی ابادیز، چیف ٹاو¿ن پلانر، چیف میٹرو پولیٹن، ڈائریکٹر ڈی جی ہیڈکوارٹرز ، ڈائریکٹر فنانس سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی۔