کاروبار
ڈالرز کی قلت کے باعث آئی پی پیز کو ادائیگیاں رک گئیں
ذرائع سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کے مطابق سی پیک کے تحت لگے چینی انڈیپینڈنٹ پاور پلانٹس کے بقایا جات ڈیڑھ ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں
لاہور(رپورٹنگ آن لائن)سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے کہا ہے کہ ملک میں ڈالرز کی قلت کے باعث آئی پی پیز کو ادائیگیاں رک گئیں۔
ذرائع سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کے مطابق سی پیک کے تحت لگے چینی انڈیپینڈنٹ پاور پلانٹس کے بقایا جات ڈیڑھ ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق سی پی پی اے نے کہا ہے کہ سی پیک کے تحت ساہیوال، پورٹ قاسم اور حب میں کوئلے پر پاورپلانٹس لگے ہوئے ہیں، چین کے کوئلے کے پاور پلانٹس کو ادائیگیاں رکی ہوئی ہیں، جب ڈالرز ہیں ہی نہیں تو کہاں سے ادائیگی کریں۔ذرائع نے مزید بتایا کہ عدم ادائیگیوں کے باعث کوئلے پر لگی آئی پی پیز کی مشکلات سے آگاہ ہیں، صورتحال ڈالرز کی دستیابی کی صورت میں ہی بہتر ہوگی۔