مشرق وسطیٰ

کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کا لاہور شہر کے لیے مجوزہ و جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کا دورہ۔

لاہور برج توسیعی منصوبے کا معائنہ کرتے ہوئے جاری ترقیاتی کاموں کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔ تمام منصوبوں کے پلاننگ میں گرینری اور ماحولیاتی تحفظ کے تمام پہلوؤں کو یقینی بنایا جائے گا۔ کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کل لاہور شہر کے لیے مجوزہ و جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کا دورہ کیا۔ اس دوران بیدیاں روڈ، نواز شریف انٹرچینج پر مجوزہ انڈر پاس ‘ گھوڑا چوک ڈیفنس اور کیولری چوک پر مجوزہ منصوبوں کی سائٹ کا بھی معائنہ کیا۔ لاہور برج توسیعی منصوبے کا معائنہ کرتے ہوئے جاری ترقیاتی کاموں کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف انٹرچینج پر انڈر پاس اور کیولری چوک و گھوڑا چوک پر نئے منصوبوں سے بڑی تعداد میں شہری مستفید ہونگے۔ شہر میں ٹریفک کی روانی آسان ، ماحولیاتی آلودگی میں کمی ہو نے کے ساتھ روزانہ کی بنیاد پر ایندھن کی مد میں لاکھوں روپے کی بچت بھی ہو گی۔ انھوں نے مزید بتایا کہ تمام منصوبوں کے پلاننگ میں گرینری اور ماحولیاتی تحفظ کے تمام پہلوؤں کو یقینی بنایا جائے گا۔
کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے نے بتایا کہ ان منصوبوں کے تحت نواز شریف انٹرچینج، لاہور رنگ روڈ کے قریب دو لین پر مشتمل دو روئیہ انڈر پاس تعمیر کیا جائے گا۔ گھوڑا چوک ڈیفنس پر دولین پر مشتمل ایک روئیہ فلائی اوور اور کیولری چوک پر دو لین پر مشتمل دو روئیہ انڈر پاس بھی تعمیر کیا جائے گا۔ اس موقع پر چیف انجینئر ٹو مظہر حسین خان نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ منظوری کے بعد منصوبے کو 6 ماہ کے قلیل مدت میں نواز شریف انٹرچینج، لاہور رنگ روڈ کے قریب دو لین پر مشتمل دو روئیہ انڈر پاس مکمل کر لیا جائے گا۔ گلبرگ سے ڈیفنس روڈ تک مجوزہ سگنل فری کوریڈور کو بھی منظوری کے بعد 8 ماہ میں مکمل کریں گے۔ اس موقع پر چیف انجینئر ٹو مظہر حسین خان، پراجیکٹ ڈائریکٹر حماد الحسن، پراجیکٹ ڈائریکٹر مبین اصغر خان، ڈپٹی ڈائریکٹر رضا کے علاوہ رنگ روڈ، ڈیفنس، پی ایچ اے کے متعلقہ افسران بھی موقع پر موجود تھے .

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button