اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

’بارش تو بارش ساتھ میں اولے بھی آئے ہائے‘ کراچی کے شہری خوش

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بارش کی ویڈیو میں اولے زمین پر بکھرے ہوئے موتیوں جیسے نظر آرہے ہیں۔کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش جبکہ ملیر ماڈل کالونی میں ژالہ باری

پاکستان کے ساحلی شہر کراچی میں بارش کے بعد موسم خوش گوار ہوگیا ہے۔کراچی میں بارش کے ساتھ ساتھ ژالہ باری بھی آئی جس کے باعث شہری خوش ہوگئے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بارش کی ویڈیو میں اولے زمین پر بکھرے ہوئے موتیوں جیسے نظر آرہے ہیں۔کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش جبکہ ملیر ماڈل کالونی میں ژالہ باری .کراچی میں عمومی طور پر بارش کم ہوتی ہے اور جب ہوتی ہے تو شہری اسے خوب انجوائے کرتے ہیں۔
اسی سلسلے میں ٹوئٹر پر کراچی کے باسی بارش کے موسم میں خوب ٹویٹس کر رہے ہیں، تاہم کئی ٹوئٹر صارفین کی جانب سے شکوے اور مایوسی کا اظہار بھی کیا جا رہا ہے کہ اُن کے علاقے میں بارش نہیں ہو رہی۔
ٹوئٹر ہینڈل جٹ اینڈ کڑی نے اپنی ٹویٹ میں ژالہ باری کی ویڈیو اپلوڈ کی جس میں اولے زمین پر موتیوں کی طرح چمکتے ہوئے دکھائی دیے، انہوں نے پوچھا کہ ’یہ کراچی ہے؟ یقین نہیں آرہا۔‘
احسن اقبال نے بارش کی اپڈیٹ دیتے ہوئے لکھا کہ ’کراچی میں اولوں کے ساتھ ہلکی پھلکی بارش۔ موسم خوش گوار۔‘
کراچی میں اولوں کے ساتھ ہلکی پھلکی بارش۔ موسم خوشگوار
ٹوئٹر ہینڈل اینڈ لیس لائف نے ٹویٹ کی کہ ’کراچی میں یہ کتنا خوب صورت نظارہ ہے۔ بارش تو بارش ساتھ میں اولے بھی آئے ہائے۔‘
What a beautiful sight here in KarachiBarish toh barish sath mein olay bhi ayeee hayeeehttps://twitter.com/hashtag/Karachi?src=hash&ref_src=twsrc%5Etfw”>#Karachi #raining pic.twitter.com/bn9KiKhKs7
— Harshad_fanzines(@Endlesslovefo11) March 17, 2023

نُوریہ عمران نے بارش سے متعلق حیرت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’یقین نہیں آرہا کہ کراچی میں بارش ہو رہی ہے وہ بھی اتنی اچھی۔‘
Can’t believe karachi mae barish ho rhi wo bhi itni achi
— Nooria (@NooriaImran) March 17, 2023

ٹو سالٹی نے اپنے علاقے میں بارش نہ ہونے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’میں کراچی کے اُس حصے میں رہتی ہوں جہاں بارش کا کوئی نام و نشان نہیں۔‘
Mein karachi k us hissay mein rehti hun jahan barish ka koi naam o nishan nahi
— toxic (@Toosaltyyy) March 17, 2023

اِزما صدیقی نے بھی کچھ ایسا ہی شکوہ کیا کہ ’یہ موسم کے ساتھ کیا مسئلہ ہے بھئی۔ آدھے کراچی میں بارش ہو رہی ہے اور یہاں شدید دھوپ ہے۔‘
whatsup with this weather bhae, adhe Karachi main barish horahi hai aur yahan shadeed dhoop hai:(
— Izma. (@IzmaSiddiqi) March 17, 2023

سائفر وار لارڈ نامی صارف نے سورج کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’آدھے کراچی میں بارش ہو رہی ہے، وہ بھی اولوں کے ساتھ اور دوسری جانب سورج ہمیں جلا رہا ہے۔‘

Half of Karachi getting rain with hails while at the otherside sun burning us #karachirain .twitter.com/5Z1LGDCQoH
— Ciphar WarLord (@Callsign_Ciphar) March 17, 2023

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button