مشرق وسطیٰ

کارپوریٹ سوشل رسپانسبیلٹی کے تحت روف ٹاپ گارڈننگ کے فروغ کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جا رہے ہیں۔کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا

کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کی جوڈیشل کمیشن واٹر اینڈ انوائرمنٹ کے اجلاس میں شرکت, عدالتی احکامات پر عملدرآمد کرانے کے لیے ایل ڈی اے، پی ایچ اے، ٹریفک پولیس، ایم سی ایل اور تمام متعلقہ ادارے مل کر کام کریں گے۔ کمشنر لاہور

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے جوڈیشل کمیشن واٹر اینڈ انوائرمنٹ کے اجلاس میں شرکت کی اور ممبر جوڈیشل کمیشن واٹر اینڈ انوائرمنٹ سید کمال حیدرکو شہر میں جاری ترقیاتی کاموں پر ماحولیاتی تحفظ کے لیے کیے گئے اقدامات بارے آگاہ کیا۔
کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ عدالتی احکامات پر مکمل عملدرآمد کرتے ہوئے ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔ ایل ڈی اے، پی ایچ اے، ٹریفک پولیس، ایم سی ایل اور تمام متعلقہ ادارے مل کر کام کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ عدالت کی طرف سے دی گئی ہدایات پر عملدرآمد کے لیے تمام محکموں کو ٹائم لائن دی جائے گی۔ کمشنر و ڈی جی ایل ڈی اے نے کہا کہ شہر میں گرین بیلٹس سے تجاوزات کے خاتمے کے لیے آپریشن کیے جائیں گے۔ ایم سی ایل ، ایل ڈی اے اور پی ایچ اے مل کر گرین بیلٹ اور سبزے کے تحفظ کو یقینی بنایاجائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ ترقیاتی منصوبوں کے گرد ٹریفک پولیس اور ٹیپا مل کر ٹریفک روانی کو یقینی بنا رہے ہیں۔ کارپوریٹ سوشل رسپانسبیلیٹی کے تحت روف ٹاپ گارڈننگ کے فروغ کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جا رہے ہیں۔روف ٹاپ گارڈننگ کو فروغ دینے کے لیے چیف سیکرٹری پنجاب کی زیر صدارت اجلاس میں تمام محکموں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔انہوںنے کہا کہ سمن آباد انڈر پاس منصوبے اور اکبر چوک انڈر پاس بارے عدالتی احکامات پر مل کر کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماحول دوست اقدامات کرنے کے لیے عدالتی احکامات پر پرائیویٹ سیکٹر سے ماہر کنسلٹنٹ رکھے جائیں گے۔ اجلاس میں ڈائریکٹر ڈی جی ہیڈکوارٹرز ایل ڈی اے محمد آصف، ڈپٹی ڈائریکٹر لاءقاسم بھٹی اور متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button