کھیل

جشن چترال 2023 کا آغاز کردیا گیا جس میں محتلف کھیلوں کے ساتھ ساتھ نعت خوانی، قرات اور شاعری کے بھی مقابلے ہوں گے۔

اس مرتبہ اس میں ولی بال، فٹ بال، کرکٹ، رسہ کشی، پولو، نعت حوانی، قرات اور شاعری کے بھی مقابلے ہوں گے۔ اس جشن میں حصہ لینے والے تمام ٹیموں نے اسٹیڈیم میں پلے مارچ بھی کیا

چترال(گل حماد فاروقی)ضلع لوئیر چترال میں جشن چترال 2023 کا آغاز کردیا گیا۔ اس سلسلے میں گورنمنٹ سینٹینل ماڈل ہائی سکول کے اسٹیڈیم میں افتتاحی تقریبات منعقد ہوئے۔ جشن چترال طویل عرصے کے بعد منایا جارہا ہے۔ اس مرتبہ اس میں ولی بال، فٹ بال، کرکٹ، رسہ کشی، پولو، نعت حوانی، قرات اور شاعری کے بھی مقابلے ہوں گے۔ اس جشن میں حصہ لینے والے تمام ٹیموں نے اسٹیڈیم میں پلے مارچ بھی کیا جس میں سکول آف نالج اینڈ سائنس سینگور کے نھنی پریوں جیسے بچیوں نے ہاتھوں میں پھول لہراتے ہوئے خوبصورت انداز میں خوش آمدیدی انداز میں مارچ پیش کیا۔قومی ترانہ پیش کرتے وقت تمام شرکاء احتراما! کھڑے ہوئے۔ چترال سکاؤٹس کے میجر نے فیتہ کاٹ کر جشن چترال کا افتتاح کیا۔ جبکہ ان کے علاوہ ضلعی انتظامیہ کے افسران، محکمہ جنگلی حیات، پولیس، چترال سکاوٹس، محکمہ صحت، سول ڈیفنس، چترال لیوییز اور دیگر محکموں کے نمائندگان نے بھی اس میں شرکت کی۔
ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر امیر زمان نے کہا کہ اس مرتبہ ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے منایا جانے والے جشن چترال میں محکمہ پولیس، لیویز، صحت، چترال سکاوٹس، سول ڈیفنس، پاپولیشن ویلفیر اور دیگر محکموں کے ٹیمیں بھی حصہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ولی بال میں کل نو ٹیمیں ہیں اسی طرح فٹ بال میں 9 ٹیمیں، کرکٹ میں نو ٹیمیں، رسہ کشی کے دو ٹیمیں اور پولو کے بھی دو ٹیمیں حصہ لے رہے ہیں جس میں پولیس اور لیویز کے ٹیمیں مد مقابل ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ ملی نغمہ، شاعری، قرات اور نعت حوانی کے بھی مقابلے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ جشن چترال منانے کا بنیادی مقصد نوجوان نسل کو مثبت سرگرمیوں میں مشعول رکھنا ہے تاکہ ایک طرف وہ ذہنی اور جسمانی طور پر صحت مند رہے اور دوسری طرف وہ منشیات اور دیگر منفی سرگرمیوں سے بھی محفوظ رہے۔ جشن چترال چار دن جاری رہے گا جس کو دیکھنے کیلئے کثیر تعداد میں تماشائی بھی میدان میں موجود تھے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button