مشرق وسطیٰ

لیسکو ساؤتھ سرکل میں چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز میاں حافظ محمد نعمان کی زیر صدارت کھلی کچہری کا انعقاد۔

اس کچہری میں سرکل کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے صارفین کی ایک بڑی تعدادنے شرکت کی

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز میاں حافظ محمد نعمان کی زیر صدارت آج ساؤتھ سرکل کے زیر اہتمام کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جس میں ممبر بورڈ آف ڈائریکٹرز جہانزیب بدر، ڈائریکٹر کسٹمر سروسز رائے اصغر، چیف انجینئر (ٹی اینڈ جی) ظفراقبال،،کنسلٹنٹ پبلک ریلیشنز افشاں مدثر، ایس ای ساؤتھ ظفراللہ سانگی اور ایکسئین ڈیفنس ثناء محمد اورسرکل کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔ساؤتھ سرکل کے زیرانتظام ہونے والی اس کچہری میں سرکل کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے صارفین کی ایک بڑی تعدادنے شرکت کی۔چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز میاں حافظ محمد نعمان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کے وژن پر عمل درآمد کرتے ہوئے ہم نے تمام لیسکو ریجن میں کھلی کچہریوں کا سلسلہ شروع کیا تھا جس کے تحت آج 10ویں کچہری منعقد کی جارہی ہے۔ ان کچہریوں کا بنیادی مقصد ہی یہی ہے کہ لیسکو انتظامیہ اور صارفین کے درمیان فاصلہ نہ رہے اور صارف جس وقت بھی چاہے لیسکو افسران کو اپنی شکایت درج کرواسکے۔ان کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ این اےNA) (کی سطح پر بھی کھلی کچہریاں منعقد کریں تاکہ صارفین کی افسران تک رسائی کو آسان بنایا جاسکے۔ ان کا کہنا تھا لیسکو میں مٹیریل کی قلت کو دور کرنے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں جبکہ چیف ایگزیکٹو شاہد حیدر کی خصوصی ہدایت پر ریجن بھر میں ترقیاتی اور مرمتی کاموں کو رمضان المبارک سے قبل مکمل کیا جائے گا اور رمضان المبارک میں شٹ ڈاؤن نہیں ہوں گی۔حافظ میاں محمد نعمان اور کسٹمر سروسز ڈائریکٹرنے کچہری میں لوگوں کے مسائل سنے اور شکایات کے فوری ازالے کے لئے ہدایات جاری کیں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button