کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے کیمروں سے براہ راست آٹا فراہمی سنٹرز کا بھی جائزہ لیا
کمشنر لاہور چودھری محمد علی رندھاوا نے رش والے فری آٹا پوائنٹس پر کاؤنٹرز کی تعداد بڑھانے کی ہدایت کردی, آدھے گھنٹے کے مارجن پر زووم لنک پر افسران کی فیلڈ میں موجودگی بھی چیک کی
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):تفصیلات کے مطابق کمشنر لاہور چودھری محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت مفت آٹا فراہمی کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا، کمشنر لاہور نے فری آٹا پوائنٹس پر موجود تمام ڈی سیز، اے سیز اور مانیٹر افسران کے ساتھ زوم میٹنگ کی، کمشنر لاہور نے کیمروں سے براہ راست آٹا فراہمی سنٹرز کا جائزہ بھی لیا۔
کمشنر لاہور چودھری محمد علی رندھاوا کا کہنا تھا کہ آج لاہور میں تمام فری آٹا پوائنٹس صبح 8 بجے سے فعال ہوگئے ہیں، کچھ فری آٹا پوائنٹس پر رش ہوا ہے، اکثر پر معمول کے مطابق آٹا فراہمی جاری ہے، آدھے گھنٹے کے مارجن پر زووم لنک پر افسران کی فیلڈ میں موجودگی چیک کرونگا۔
انہوں نے کہا لاہورکے 40 سمیت پوری ڈویژن کے 266 آٹا فراہمی پوائنٹس کیلئے ڈیوٹی روسٹرز جاری ہوگئے ہیں، رش والے پوائنٹس پر کاونٹرز بڑھائیں۔شہریوں کی آسانی کیلئے تمام وسائیل بروئے کار لائیں، بہترین کیو مینیجمنٹ آسانی کے ساتھ فری آٹا فراہمی کی ضمانت ہے، شہری شناختی کارڈ نمبر کو 8070پر بھیج کر اہل ہونے کی تصدیق کر کے آئیں۔