سیکرٹری لیبر اسد اللہ فیض کا فئیر پرائس شاپس کا اچانک دورہ۔
سیکرٹری لیبر اسد اللہ فیض کا مزدوروں کی سہولت کے لیے فئیر پرائس شاپس کی تعداد میں اضافہ کرنے کا حکم دیتے ہوۓ کہا کہ پنجاب بھر میں مزید فئیر پرائس شاپس کھولی جائیں تاکہ مزدور اور ان کے اہلِ خانہ بغیر کسی پریشانی کے راشن خرید سکیں۔
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):سیکرٹری لیبر کا فئیر پرائس شاپس پر مزدوروں کو دی جانے والی اشیا خورد و نوش کی کوالٹی کا معائنہ اور آٹا کی کم قیمت پر دستیابی کا حکم دیا۔
سیکرٹری لیبر اسد اللہ فیض کا مزدوروں کی سہولت کے لیے فئیر پرائس شاپس کی تعداد میں اضافہ کرنے کا حکم دیتے ہوۓ کہا کہ پنجاب بھر میں مزید فئیر پرائس شاپس کھولی جائیں تاکہ مزدور اور ان کے اہلِ خانہ بغیر کسی پریشانی کے راشن خرید سکیں۔
یہ رمضان پیکیج کی بدولت تمام مزدور اور ان کے اہل ِ خانہ رمضان کے پورے مہینے میں بازار سے 30 فیصد کم قیمت پر فئیر پرائس شاپس سے راشن لے سکتے ہیں اور پنجاب بھر کی 378 فئیر پرائس شاپس پر یہ سہولت میسر ہے۔
سیکرٹری لیبر اسد اللہ فیض نے متعلقہ افسران کو مزدوروں کی فلاح و بہبود کے لیے انتھک محنت جاری رکھنے کی ہدایت دیتے ہوۓ کہا کہ فئیر پرائس شاپس پر موجودہ رمضان پیکج کا ذاتی طور پر معائنہ کر رہا ہوں اور مزدوروں کی مدد میں کوئ کوتاہی اور غفلت برداشت نہیں کی جاۓ گی۔