صحت

حکومت پنجاب رمضان المبارک میں عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنےکےلیےہرممکن اقدامات کررہی ہے، ڈاکٹر جمال ناصرن

نگران صوبائی وزیر صحت نے انہیں مسائل حل کرانے کی یقین دہانی کروائی۔ نگران صوبائی وزیر صحت نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ فری آٹا سیل پوائنٹ پر مستحق افراد کو کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌ صوباٸی وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر جمال ناصرنےکہاہےکہ حکومت پنجاب رمضان المبارک میں عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنےکےلیےہرممکن اقدامات کررہی ہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار اٹک میں فری آٹا پواٸنٹ کااچانک دورہ کرتے ہوۓ کیا۔ان کے ہمراہ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر اٹک راٶعاطف رضا،اےڈی سی آر وقاص اسلم مارتھ،اسسٹنٹ کمشنر اٹک شگفتہ جبیں اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجودتھے۔نگران صوباٸی وزیرنے فری آٹاسیل پواٸنٹ کاتفصیلی دورہ کیا۔متعلقہ افسران نے انہیں تفصیلی بریفنگ دی۔بریفنگ دیتے ہوۓ انہیں بتایاگیاکہ فری آٹا سیل پواٸنٹ پر مستحق افراد کو مفت آٹا فراہم کیاجارہاہے۔ ڈاکٹر جمال ناصر نے وہاں پر موجود لوگوں سے بات چیت کی اور مفت آٹا تقسیم کے متعلق ان کے مسائل کے بارے میں پوچھا۔ پوائنٹ پر موجود عوام نے انہیں مفت آٹا تقسیم کے متعلق مسائل سے آگاہ کیا۔ نگران صوبائی وزیر صحت نے انہیں مسائل حل کرانے کی یقین دہانی کروائی۔ نگران صوبائی وزیر صحت نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ فری آٹا سیل پوائنٹ پر مستحق افراد کو کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے۔ قبل ازیں نگران صوبائی وزیر صحت نے گورنمنٹ اسفند یار بخاری ڈسٹرکٹ ہسپتال کااچانک دورہ کیا۔ انہوں نے مختلف وارڈز کا معائنہ کیا اور ہسپتال کے انتظامی امور کا جائزہ لیا۔ محکمہ صحت کے متعلقہ افسران نے انہیں تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈاکٹر جمال ناصر نے ہسپتال کے آپریشنل امور کی مجموعی کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ مختلف وارڈز کے دورے کے موقع پر انہوں نے مریضوں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل کے بارے میں دریافت کیا اور متعلقہ افسران کو موقع پر ان مساٸل کےحل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ہسپتال کے دورے کے موقع پران کے ہمراہ ڈی سی اٹک راٶ عاطف رضا،سی ای او ہیلتھ اٹک ڈاکٹر اسد اسماعیل،ایم ایس ڈاکٹر جواد الہی اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button