
لاہور میں آج 19 ہزار، 985 فری آٹا بیگز تقسیم،کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا ن
صرف لاہور میں آج کے دن اب تک 19ہزار 9 سو85 فری آٹا بیگز تقسیم ہوچکے ہیں۔لاہور ڈویژن میں 23مارچ کو 2لاکھ 6سو 31 بیگز 24 گھنٹے میں تقسیم ہوئے ۔
لاہور پاکستان (نمائندہ وائس آف جرمنی): لاہور سمیت پوری ڈویژن میں فری آٹا فراہمی کا عمل شفاف طریقے سے جاری ہے،کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے آج کے فری آٹا فراہمی کے اعداد و شمار جاری کردیے۔
کمشنر لاہور کے مطابق آج دن ساڑھے 11 بجے تک لاہور ڈویژن میں 55ہزار7سو72 بیگز تقسیم ہو چکے ہیں۔ صرف لاہور میں آج کے دن اب تک 19ہزار 9 سو85 فری آٹا بیگز تقسیم ہوچکے ہیں۔لاہور ڈویژن میں 23مارچ کو 2لاکھ 6سو 31 بیگز 24 گھنٹے میں تقسیم ہوئے ۔
کمشنر لاہورکا کہنا ہے کہ تمام اربن سنٹرز 24 گھنٹے کام کریں گے۔۔زیادہ سے زیادہ لاگ ان کاونٹرز فعال ہوچکے ہیں، سپر یوزرز اکاؤنٹ فعال ہیں، اہل شہریوں کا صرف نمبر درج ہوگا۔
کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کوایڈیشنل کمشنرلاہور محمود احمد ملہی نے آٹا فراہمی اور سنٹرز کی کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دی۔