
کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کی ہدایت پرایل ڈی اے میں احتساب کاعمل سخت کر دیا گیا، اسسٹنٹ ڈائریکٹر معطل
ایڈیشنل ڈی جی ہیڈ کوارٹرز نے ون ونڈوسیل کا اچانک دورہ کیا۔ڈیوٹی پر موجود نہ ہونے اور مس کنڈکٹ پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو معطل کیاگیا
لاہور پاکستان(نمائنداہ وایس آف جرمنی )کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کی ہدایت پرایل ڈی اے میں محکمانہ احتساب کا عمل سخت کر دیا گیا۔ون ونڈو سیل پر ڈیوٹی پر موجود نہ ہونے اور مس کنڈکٹ پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر رائے دلاور خان کو معطل کر دیاگیا۔کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈی جی ہیڈ کوارٹر سید منور بخاری نے ون ونڈوسیل کا اچانک دورہ کیا ۔سرپرائز وزٹ کے دوران اسسٹنٹ ڈائریکٹر رائے دلاورخان ون ونڈو سیل پر اپنی ڈیوٹی پر موجود نہ تھا۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر سے متعلقہ امورپر بزرگ شہری اور دیگر سائلین نے شکایات کی اورایڈیشنل ڈی جی ہیڈکوارٹر سید منور بخاری نے غیر حاضری کا نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کا حکم دیا ۔ ایڈیشنل ڈی جی ہیڈ کوارٹر سید منور بخاری نے کہا کہ ون ونڈو سیل پر تعینات عملہ ڈیوٹی اوقات میں ہر صورت اپنی ڈیوٹی پر موجود ہونا چاہیے۔شہریوں کے مسائل کے حل میں کسی قسم کی سستی و کوتاہی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی۔