مشرق وسطیٰ

تحریک انصاف کے رہنما و سابق ممبر قومی اسمبلی اورسابق صوبائی وزیر اینٹی کرپشن کے ریڈار پر

تحریک انصاف کے رہنما و سابق ممبر قومی اسمبلی غلام بی بی بھروانہ، فرخ حبیب، عامر ڈوگر اینٹی کرپشن کے ریڈار پر سابق صوبائی وزیر مراد راس، وارث عزیز، علی اختر بھی اینٹی کرپشن کے نشانے پر

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌ رہنما تحریک انصاف و سابق ممبر قومی اسمبلی غلام بی بی بھروانہ، فرخ حبیب، عامر ڈوگر سمیت سابق صوبائی وزیر مراد راس، وارث عزیز، علی اختر کے خلاف اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب میں مختلف مقدمات پر کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔ ترجمان اینٹی کرپشن کے مطابق غلام بی بی بھروانہ کا چک نمبر 243 میں 50 ایکڑ سرکاری اراضی پر قبضے کا انکشاف ہوا۔ غلام بی بی بھروانہ نے 50 ایکڑ سرکاری اراضی کی سرکاری فیس خزانے میں جمع نہیں کروائی۔ پی ٹی آئی کے سابق وفاقی وزیر فرخ حبیب نے سرکاری اراضی پر غیر قانونی کار اسٹینڈ بنا رکھا ہے جبکہ سابق ایم پی اے وارث عزیز نے فیصل آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں تعیناتی کے دوران 2043 تک اسٹیٹ مینجمنٹ کرنا تھی۔ وارث عزیز نے اس منصوبے کے تحت 2500 کنال زرعی اراضی کو رہائشی اراضی میں تبدیل کرکے کروڑوں روپے کا گھپلہ کیا۔ اینٹی کرپشن نے سابق صوبائی وزیر مراد راس کو بھی طلب کر لیا۔ سابق صوبائی وزیر مراد راس پر انصاف اکیڈمی بنانے کیلیے من پسند افراد کو ٹھیکے دینے کا الزام ہے۔وارث عزیز ایم پی اے اور شاہد شکیل کے علاوہ کوئی بھی اینٹی کرپشن میں پیش نہ ہوا۔ترجمان نے مزید کہا کہ طلبی کے نوٹس کے باوجود پیش نہ ہونے والے ایم این اے اور ایم پی ایز کو طلبی کے نوٹس دوبارہ جاری کئے جائیں گے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button