اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

اوورسیز پاکستانی حراستی تشدد کے خلاف آواز اُٹھائیں: فواد چوہدری

انہوں نے ایک اور ٹویٹ میں بتایا کہ ’اظہر مشوانی اور شاہد حسین سمیت 750 کے لگ بھگ کارکن اغواء اور گرفتار کیے گئے ہیں۔ اظہر اور شاہد حسین کو کہاں رکھا گیا ہے ابھی تک نہیں بتایا جا رہا۔‘

Al-Syed Tech Company Bio Medical Equipment Service

تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے اوورسیز پاکستانیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ’غیرقانونی گرفتاریوں اور حراستی تشدد کے خلاف آواز اُٹھائیں۔
جمعے کو اپنی ایک ٹویٹ میں فواد حسین چوہدری نے لکھا کہ ’میں مغربی ممالک میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے اپیل کرتا ہوں کہ براہِ مہربانی غیر قانونی گرفتاریوں اور حراستی تشدد کے خلاف آواز اُٹھائیں۔ ایچ آر باڈیز اور ایم پی ایز سے شہبازشریف، مریم نواز، رانا ثناء اللہ، محسن نقوی، آئی جی عثمان انور، سی سی پی او صدیق اور آئی جی اسلام آباد کے ویزے کینسل کرنے کا مطالبہ کریں۔‘
انہوں نے ایک اور ٹویٹ میں بتایا کہ ’اظہر مشوانی اور شاہد حسین سمیت 750 کے لگ بھگ کارکن اغواء اور گرفتار کیے گئے ہیں۔ اظہر اور شاہد حسین کو کہاں رکھا گیا ہے ابھی تک نہیں بتایا جا رہا۔‘
پی ٹی آئی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ ’دنیا اس ریاستی دہشت گردی کا نوٹس لے اور بین الاقوامی انسانی حقوق قوانین کے تحت پاکستانی حکمرانوں کی باز پرس کی جائے۔‘

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button