
مشرق وسطیٰ
سیکرٹری لیبر فیصل فرید کی پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈز کی کارکردگی پر نظرِ ثانی کے لیے اجلاس طلب کرلیا۔
ورکرز ویلفیئر سکولز کے تعلیمی نظام کو بہتر بنانے کے لیے اساتذہ کی پر فارمنس میں بہتری لانے کی ضرورت ہے، سیکرٹری لیبر
لاہور پاکستان(نمائندہو ائس آف جرمنی):اجلاس میں ورکر ویلفیئر سکولز کے تعلیمی نظام کو بہتر بنانے کے لیے اہم فیصلے کیے گۓ۔ ٹیلنٹ گرانٹس دینے کے لیے مستحکم لائحۂ عملی اختیار کرنے کا حکم دیا تاکہ صرف مستحق طلبا کو ذیادہ سے ذیادہ سکالرشپ دی جا سکیں۔ اساتذہ کی کارکردگی میں بہتری لانے کے لیے سکول لیڈر شپ پروگرام کے اجرا کا حکم دیا اور بریٹش کانسل کے تعلیمی KPIs کے مطابق ٹیچرز کی کارکردگی کو جانچنے اور اس میں بہتری لانے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا ورکرز ویلفیئر سکولز کے تعلیمی نظام کو بہتر بنانے کے لیے اساتذہ کی پر فارمنس میں بہتری لانے کی ضرورت ہے.
اجلاس میں سیکرٹری ورکر ویلفیئر بورڈ توقیر الیاس چیمہ، ڈرائیکٹر ایڈمن نوید سرور، ڈرائیکٹر ایجوکیشن محمد اشرف اور ادارے کے دیگر افسران نے شرکت کی۔