مشرق وسطیٰ

موٹرسائیکل چوری کے نیٹ کو توڑنے کامیاب ہو چکے ہیں،ایس پی اے وی ایل ایس لاہور رانا زاہدحسین

ڈی ایس پی اے وی ایل ایس اقبال ٹاؤن ملک اعجاز علی کے مطابق گرفتار ملزمان میں سرغنہ عدنان محبوب ، غلام رسول اور محمد اسلم شامل ہیں جبکہ ملزمان سے دوران تفتیش موٹرسائیکل چوری کے 35 مقدمات ٹریس ہوئے

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌اینٹی وہیکل لفٹنگ سٹاف اقبال ٹاؤن ڈویژن نے 03 موٹرسائیکل چور گرفتار کر لیے۔ملزمان سے 22 لاکھ روپے مالیت کی34 موٹرسائیکلیں، آٹو رکشہ برآمد ہوا۔ڈی ایس پی اے وی ایل ایس اقبال ٹاؤن ملک اعجاز علی کے مطابق گرفتار ملزمان میں سرغنہ عدنان محبوب ، غلام رسول اور محمد اسلم شامل ہیں جبکہ ملزمان سے دوران تفتیش موٹرسائیکل چوری کے 35 مقدمات ٹریس ہوئے۔ ملزمان نے اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ لاوارث کھڑی موٹرسائیکل کو ماسٹر چابی سے کھول کر سستے داموں فروخت کرتے تھے۔ایس پی اینٹی وہیکل لفٹنگ سٹاف رانا زاہد حسین کا کہنا تھا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے دن رات کوشاں ہیں۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سہیل اختر سکھیرا نے اے وی ایل ایس اقبال ٹاؤن ڈویژن ٹیم کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button