مشرق وسطیٰ

اینٹی کرپشن پنجاب نے کرپشن کے الزامات پر پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی عامر ڈوگراور فیصل نیازی کو طلب کیا۔

سابق رکن قومی اسمبلی عامر ڈوگر نے سیاسی اثرو رسوخ استعمال کرکے پرائیویٹ ہاؤسنگ سوسائٹی پر سرکاری فنڈ سے پارک تعمیرکروایا۔عامر ڈوگر نے گلشن مہر کالونی ملتان میں سرکاری رقم سے پارک تعمیرکرکے اپنے چچا شوکت ڈوگر کے نام منسوب کیا۔پارک کی تعمیر کے ٹھیکے میں بھی بھاری رشوت وصول کی

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌تحریک انصاف کے رہنما عامر ڈوگر اور سابق ایم پی اے فیصل نیازی کے گرد اینٹی کرپشن نے گھیرا تنگ کر دیا۔سابق رکن قومی اسمبلی عامر ڈوگر نے سیاسی اثرو رسوخ استعمال کرکے پرائیویٹ ہاؤسنگ سوسائٹی پر سرکاری فنڈ سے پارک تعمیرکروایا۔عامر ڈوگر نے گلشن مہر کالونی ملتان میں سرکاری رقم سے پارک تعمیرکرکے اپنے چچا شوکت ڈوگر کے نام منسوب کیا۔پارک کی تعمیر کے ٹھیکے میں بھی بھاری رشوت وصول کی۔ عامر ڈوگر نے پارک تعمیر کرنے کیلئے پی ایچ اے کے افسران پر دباؤ ڈالا۔اینٹی کرپشن پنجاب نے عامر ڈوگر کو چیئرمین پی ایچ اے سمیت دوبارہ طلب کرلیا۔تحریک انصاف کے سابق ایم پی اے فیصل نیازی نے خانیوال کے مختلف منصوبوں میں اپنے فرنٹ مین کے ذریعے بھاری رشوت وصول کی۔سابق ایم پی اے تحریک انصاف فیصل نیازی نے اپنے فرنٹ مین خاور بھٹہ اور ایکسیئن ہائی وے نثار احمد کی ملی بھگت سے کروڑوں روپے کی کرپشن کی۔فیصل نیازی نے سیاسی اثرو رسوخ استعمال کرکے ایکسیئن ہائی وے نثار احمد کا تبادلہ خانیوال کرایا۔فیصل نیازی نے چک نمبر26،35، 39، 38اور 34/10R کی کارپٹ روڈ کی تعمیر میں گھپلے کئے۔ فیصل نیازی نے سڑکوں کی تعمیر کے تمام ٹھیکے اپنے فرنٹ مین خاور بھٹہ کو دیئے اورسڑکوں کی تعمیر مکمل ہونے سے پہلے ہی ٹھیکے دار کو ایڈوانس ادائیگیاں کر دی گئیں۔سڑکوں کی تعمیر تاحال نامکمل ہے۔اینٹی کرپشن پنجاب نے فیصل نیازی کو 29مارچ کو طلب کرلیا ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button