لیسکو روڈا میگا پراجیکٹ کو نئے گرڈز کے ذریعے بجلی فراہم کرے گا۔ چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرزحافظ میاں محمد نعمان
لیسکو کی جانب سے راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو بجلی کی فراہمی کے حوالے سے مکمل بریفنگ دی گئی جبکہ روڈا کی جانب سے چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرزحافظ میاں محمد نعمان کو روڈا میں جاری ترقیاتی کاموں سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرزحافظ میاں محمد نعمان کی زیر صدارت اجلاس میں راوی اربن سٹی کو بجلی کی فراہمی سے متعلق اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر سمیت چیف انجینئر پی آئی یو عامر یاسین، چیف انجینئر او اینڈ ایم طاہر مئیو، ڈائریکٹر جنرل میراڈ الطاف قادر اور شعبہ میراڈ کے دیگر افسران بھی موجود تھے جبکہ روڈا کی جانب سے چیف ایگزیکٹو عمران امین سمیت روڈا کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔لیسکو کی جانب سے راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو بجلی کی فراہمی کے حوالے سے مکمل بریفنگ دی گئی جبکہ روڈا کی جانب سے چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرزحافظ میاں محمد نعمان کو روڈا میں جاری ترقیاتی کاموں سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ ڈائریکٹر جنرل میراڈ الطاف قادر نے روڈا کے چیف ایگزیکٹو عمران امین کو سی ٹی بی سی ایم کے طریقہ کار سے متعلق مکمل آگاہ کیا۔راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرزحافظ میاں محمد نعمان کو آئندہ 10 سال کے دوران روڈا کے زیرانتظام پراجیکٹس کے لئے بجلی کی ڈیمانڈ کے حوالے سے بریفنگ بھی دی۔چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز حافظ میاں محمد نعمان کا کہنا تھا کہ راوی اربن سٹی ایک میگا پروجیکٹ ہے اور باقاعدہ پلاننگ کے ساتھ تعمیر ہونے والے اس نئے شہر کو لیسکو نئے 132 کے وی گرڈ اسٹیشنز کے ذریعے بجلی فراہم کرئے گی۔