مظلوم کوانصاف کی فراہمی اور مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچانےکیلئے میرٹ پر بروقت تفتیش کریں،دوران تفتیش میرٹ پر ہرگز سمجھوتہ نہ کریں، سربراہ لاہور پولیس
ی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے روڈ سرٹیفکیٹس پینڈینسی، زیر تفتیش نامزد مقدمات، اشتہاری مجرموں کی گرفتاری کے حوالے سے گزشتہ دنوں دیئے گئے ٹارگٹس میں پیش رفت کا جائزہ لیا
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):سربراہ لاہور پولیس ایڈیشنل آئی جی بلال صدیق کمیانہ کی زیرصدارت اہم اجلاس کیپٹل سٹی پولیس آفس میں منعقد ہوا۔ایس ایس پی ڈسپلن عمران کشور،ایس ایس پی انوسٹی گیشن انوش مسعود چوہدری،تمام ایس پیز انوسٹی گیشن اور متعلقہ پولیس افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے روڈ سرٹیفکیٹس پینڈینسی، زیر تفتیش نامزد مقدمات، اشتہاری مجرموں کی گرفتاری کے حوالے سے گزشتہ دنوں دیئے گئے ٹارگٹس میں پیش رفت کا جائزہ لیا۔سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ زیرتفتیش مقدمات میں چالاننگ بہتر اور روڈ سرٹیفکیٹس کلیئر کروانے کے لئے ٹارگٹس پر پیش رفت خود مانیٹر کر رہے ہیں۔سی سی پی او لاہور نے گزشتہ ٹارگٹس دی گئی مدت میں مکمل کرنے میں ناکامی پر انوسٹی گیشن افسران کی سرزنش کی اور انہیں تفتیشی افسران کے ساتھ بیٹھ کر ٹارگٹس ہر صورت پورے کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ مظلوم کوانصاف کی فراہمی اور مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچانےکیلئے میرٹ پر بروقت تفتیش کریں،دوران تفتیش میرٹ پر ہرگز سمجھوتہ نہ کریں اور گنہگار کو اس کے کئے کی سزا دلوائیں۔بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ ایس پیز انوسٹی گیشن چالان مکمل اور مقدمات یکسو کروانے کے لیے تفتیشی افسران اور ماتحت عملےسے باقاعدگی سے فالو اپ لیں۔انوسٹی گیشن سسٹم اپ گریڈ کرکے کارکردگی میں بہتری لائیں اور اے کیٹگری کے اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کا ہدف بھی پورا کریں۔