مشرق وسطیٰ

آشنا کو قتل کرنے والی خاتون گرفتار جبکہ باپ کے قاتل کو قتل والا ملزم بھی پولیس کی گرفت میں

ڈکیتی مزاحمت پر رکشہ ڈرائیور کو قتل کر کے لاش جلانے والے 4 ملزمان کو اسلام پورہ انویسٹی گیشن پولیس نے گرفتار کر لیا،

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌ ایس پی انویسٹی گیشن سٹی ڈاکٹر رضا تنویر نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سٹی انویسٹی گیشن پولیس نے قتل اور رابری کی وارداتوں میں ملوث 08ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ڈاکٹر رضا تنویر کے مطابق شاہدرہ انویسٹی گیشن نے آشنا کے قتل میں ملوث ملزمہ علینہ کو گرفتار کر لیا۔ملزمہ کے مطابق مقتول عاصم اسے آئس کا نشہ کرواتا تھا اور مقتول میرے والد کو قتل کرنے کی دھمکی دے کر زیادتی کا نشانہ بھی بناتا تھا۔جس پر ملزمہ نے مقتول کو ہوٹل لے جا کر فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔پولیس نے ملزمہ علینہ کے قبضہ سے آلہ قتل پسٹل بھی برآمد کر لیا ہے۔ایس پی انویسٹی گیشن سٹی نے مزید بتایا کہ شاہدرہ پولیس نے ہی شہری حاکم علی کو فائرنگ کرکے قتل کرنیوالے ملزم آکاشہ عرف کاشی کو گرفتار کر لیاہے۔ملزم کے مطابق اس نے مقتول حاکم علی کے خلاف اپنے والد کو قتل کرنے کا مقدمہ درج کروایا تھا۔مقتول کے مقدمہ میں بری ہونے کا اسے شدید رنج تھا اس لیے فائرنگ کر کے حاکم علی کو قتل کر دیا اور خود روپوش ہو گیا تھا۔اسی طرح ڈاکٹر رضا تنویر نے ایک اور کیس کی تفصیلات بتاتے ہوئے بتایا کہ راوی کنارے سے ملنے والی جلی ہوئی نامعلوم ڈیڈ باڈی کا معمہ بھی حل ہو گیا ہے۔اسلام پورہ انویسٹی گیشن نے اندھے قتل میں ملوث 4ملزمان ذیشان، زاہد، قاسم اور یاسر کو گرفتار کر لیا ہےجبکہ لاش کی شناخت عمران کے نام سے ہوئی،جو کہ رکشہ ڈرائیور تھا۔ ملزمان نے رکشہ چھیننے کی واردات کے دوران مزاحمت پر نوجوان کو قتل کر کے اس کی لاش جلا دی تھی۔شاہدرہ انویسٹی گیشن نے عمران عرف مانی رابر گینگ گرفتار کر لیا۔پولیس نے گرفتار ملزمان عمران عرف مانی اور وسیم سے موبائل فونز، نقدی، ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔ملزمان کا شہر کے مختلف علاقوں میں رابری کی 45مزید وارداتوں کا انکشاف بھی کیا ہے۔ایس پی انویسٹی گیشن سٹی ڈاکٹر رضا تنویر کا کہنا تھا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے اور پولیس پراسیکیوشن پارٹنرشپ کی مدد سے ملزمان کو سخت سزائیں دلوائی جائیں گی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button