ٹریفک انسپکٹرز نے مختلف سکول، کالجز اور مساجد میں روڈ سیفٹی پر لیکچرز دیئے
دینی و دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ ٹریفک ایجوکیشن بھی لازم و ملزوم، ٹریفک قوانین دراصل حقوق العباد کا حصہ ہیں، سی ٹی او لاہور
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):سی ٹی او لاہور کیپٹن(ر) مستنصر فیروز کی ہدایت پر ٹریفک انسپکٹرز نے مختلف سکول، کالجز اور مساجد میں روڈ سیفٹی پر لیکچرز دیئے، مساجد میں ون وے، ہیلمٹ، بغیر لائسنس سمیت دیگر خلاف ورزیوں پر آگاہی لیکچرز دئیے گئے، دینی و دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ ٹریفک ایجوکیشن بھی لازم و ملزوم، ٹریفک قوانین دراصل حقوق العباد کا حصہ ہیں، ٹریفک انسپکٹرز کا کہنا تھا کہ جس نے ایک شخص کی جان بچائی، گویا پوری انسانیت کی جان بچائی، مساجد سب سے بڑی درسگاہ، پیغام کا مقصد آپکے جان و مال کا تحفظ، لیکچرز کا مقصد آگاہی دیتے ہوئے شہریوں کی جان و مال کو بچانا ہے، کیپٹن(ر) مستنصر فیروز کا کہنا تھا کہ اسلام ہمیں حقوق العباد کا درس دیتا ہے، سفر کرتے ہوئے صبر،برداشت کے دامن کو نہیں چھوڑنا چاہیے، کیپٹن(ر) مستنصر فیروز کا کہنا تھا کہ سڑک پر چھوٹی سے چھوٹی لاپرواہی سے کسی کی جان جاسکتی ہے،والدین کم عمر بچوں کو موٹر سائیکل، گاڑی ہرگز مت چلانے دیں،روڈ سیفٹی بارے شعور ہر فورم پر اجاگر کیا جارہا ہے، سی ٹی او لاہور کا کہنا تھا کہ مہذب معاشرے کا اندازہ شہریوں میں موجود ٹریفک شعور سے لگایا جاسکتا ہے، ٹریفک سسٹم کا انحصار روڈ انجینئرنگ، ایجوکیشن اور انفورسمنٹ پر ہے، ٹریفک سسٹم میں بہتری چالانوں سے نہیں، شعور اجاگر کرنے سے ممکن ہوگی، ٹریفک ایجوکیشن کو سلیبس کا حصہ ہونا چاہیے، حادثات قسمت میں نہیں بلکہ ہمارے غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ کیوجہ سے رونما ہوتے ہیں، ہیلمٹ انسانی جان بچانے کیلئے پہنا جائے، نہ کہ چالان سے بچنے کیلئے، ہر کام سختی سے نہیں کیا جاسکتا، ایجوکیشن بے حد ضروری، اچھا ڈرائیور وہ ہے جو محفوظ ڈرائیونگ کرے، کیپٹن(ر)مستنصر فیروز کا مزید کہنا تھا کہ سڑک پر غلطی پر دوبارہ سیکھانے کا موقعہ نہیں ملتا،ٹریفک قوانین ہماری حفاظت کیلئے، پاسداری میں ہمارا ہی فائدہ ہے.