( ن)لیگ واحد جماعت ہے جو پاکستانی قوم کو سہولیات انکی دہلیز پر پہنچاکر عوامی خدمت کررہی ہے،طلال چوہدری
معاشی حالات کے بھنور میں پھنسی حکومت اپنا پیٹ کاٹ کر پاکستان کے ضرورت مند لوگوں کو مفت آٹا تقسیم کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سب سے بڑی سکیم کے ذریعہ 10کروڑ پاکستانیوں کو مفت آٹا تقسیم کیا جائے گا۔
سابق وزیر مملکت و مرکزی رہنما پاکستان مسلم لیگ ن محمد طلال چوہدری نے کہا ہیکہ مسلم لیگ ن ہی وہ واحد جماعت ہے جو پاکستانی قوم کو سہولیات ان کی دہلیز پر پہنچاکر عوامی خدمت کررہی ہے۔ بچیانہ جڑانوالہ میں نئے قائم کئے گئے فلور ڈسٹری بیوشن سنٹر کا دورہ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان بہت مشکلات سے دوچار ہے۔معاشی حالات کے بھنور میں پھنسی حکومت اپنا پیٹ کاٹ کر پاکستان کے ضرورت مند لوگوں کو مفت آٹا تقسیم کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سب سے بڑی سکیم کے ذریعہ 10کروڑ پاکستانیوں کو مفت آٹا تقسیم کیا جائے گا۔
اس سکیم کو سیاسی پوائنٹ سکورنگ سے باہر نکل کر صرف انسانی خدمت کا جذبہ رکھتے ہوئے شروع کیا گیا ہے تاکہ رمضان المبارک کے مقدس مہینہ میں لوگوں کو ریلیف مل سکے۔انہوں نے کہا کہ غریب پاکستانی جس کے گھر یہ مفت آٹاجائے گا وہ پاکستان کی سا لمیت کیلئے دعا دے گا۔انہوں نے کہا کہ میری پرپوزل پر رانا ثناء اللہ نے جڑانوالہ کے حلقہ پی پی 100سے اپنے کاغذات جمع کروائے۔ سابقہ ادوار میں ٹکٹوں کے کچھ فیصلے ہم نے غلط کئے تھے جس کا خمیازہ ہمیں بھگتنا پڑا۔
میں ن لیگ کی ٹکٹیں دینے والی کمیٹی کا ممبر ہوں جن کی مشاورت سے ٹکٹیں جاری ہوں گی۔ن لیگ میری جماعت ہے اگر کوئی اس میں آیا ہے تو وہ میری جماعت میں آیا ہے، میں نہیں کہیں بھی گیا۔انہوں نے کہا کہ جوبھی ” ن ” لیگ میں آئے گا ہم اس کی عزت کریں گے لیکن ”ن” لیگ میں جس نے آنا ہے اْس نے اپنے سینئرز کے پیچھے کھڑے ہونا ہے۔انہوں نے کہا کہ ان شائ اللہ این اے 96جڑانوالہ سے ن لیگ کے پلیٹ فارم پر قومی اسمبلی کا الیکشن میں خود لڑوں گا۔