پی ایچ اے کا پارکوں اور گرین بیلٹس کی شکایات کیلئے ہاٹ لائن 1399 کے نام سے کمپلین سیل لانچ کرنے کا فیصلہ
ڈی جی پی ایچ اے ذیشان جاوید نے شہر کے مختلف پارک ریلوے اسٹیشن پارک، گلشن اقبال پارک، گریٹر اقبال پارک، جیلانی پارک،قریشی پارک اورجلو بوٹینیکل گارڈن کا دورہ
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):پی ایچ اے کی کلین اینڈگرین لاہور مہم کے تحت ڈی جی پی ایچ اے ذیشان جاوید نے شہر کے مختلف پارکوں ریلوے اسٹیشن پارک، گلشن اقبال پارک، گریٹر اقبال پارک، جیلانی پارک،قریشی پارک اورجلو بوٹینیکل گارڈن کا دورہ کیا۔ ڈی جی پی ایچ اے نے پارکوں میں مپیل ٹری پلاٹیشن مہم کے تحت پودے لگائے۔ جیلانی پارک میں ڈی جی وال سٹی کامران لاشاری نے بھی ڈی جی پی ایچ اے، اے ڈی جی محمد فاروق اکمل کے ہمراہ میپل کے پودے لگائے۔ ڈی جی پی ایچ اے نے پارکوں کی تزئین و آرائش اور دیگر انتظامات کا مکمل جائزہ لیا۔ پروجیکٹ ڈائریکٹرزاور ہارٹی کلچرز ڈائریکٹرز نے ڈی جی پی ایچ اے کو پارکوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔ ڈی جی پی ایچ اے نے افسران کو پارکوں تعزئین و آرائش کے کام کو مزید تیزی کیساتھ مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ اس موقع پر ڈی جی پی ایچ اے ذیشان جاوید نے کہا کہ پی ایچ اے پارکوں اور گرین بیلٹس کی شکایات کیلئے ہیلپ لائن 1399 کے نام سے کمپلین سیل لانچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی ایچ اے بہت جلد شہریوں کی سہولت کیلئے ہیلپ لائن 1399 کے کوڈ سے لانچ کرنے جارہا ہے۔ شہری پارکوں اور گرین بیلٹس کی کسی قسم کی بھی شکایت کو 1399 پر درج کروا سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پی ایچ اے شہر لاہور کو سرسبز او رشاداب بنانے کیلئے تیزی کیساتھ کام کام کررہا ہے۔ پی ایچ اے شہریوں کی شکایت کے ازلہ کیلئے فوری اقدامات کرتے ہوئے مسائل کو حل کریگا۔ انہوں نے کہا کہ پی ایچ اے سموگ کے خاتمے اور انوائرمنٹ کوبہتر بنانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کررہا ہے۔ گرین بیلٹس اور پارکوں کی تعزئین آرائش کے کام کی ڈیلی کی بنیاد پرمانیٹرنگ کی جارہی ہے۔ ریلوے پارک کی مکمل تعزئن و آرائش کے بعد شہریوں کیلئے کھول دیا گیا ہے۔ پارکوں اور شاہراؤں کو مزید خوبصورت بنانے کیلئے تزئین و آرائش کے کام کو جلد مکمل کیا جائے گا۔ پی ایچ اے پارکوں میں عوام کو بہترین تفریحی سہولیات مہیا کرنے کیلئے کوشاں ہے۔