اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

لارجر بینچ نہیں بنتا تو خدشہ ہے مارشل لا نہ لگ جائے: بلاول بھٹو

پیر کو لاڑکانہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’اگر لارجر بینچ نہیں بنتا تو مجھے خدشہ ہے کہ پاکستان میں پھر کوئی ایمرجنسی یا مارشل لا نہ لگ جائے۔‘

Al-Syed Tech Company Bio Medical Equipment Service

پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ’سپریم کورٹ کا ماضی ہمارے سامنے ہے۔ سپریم کورٹ کا اپنا ٹرائل چل رہا ہے۔ اگر سپریم کورٹ فل کورٹ نہیں بناتی تو تین ججوں کے فیصلے کی کوئی اہمیت نہیں ہو گی۔‘
پیر کو لاڑکانہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’اگر لارجر بینچ نہیں بنتا تو مجھے خدشہ ہے کہ پاکستان میں پھر کوئی ایمرجنسی یا مارشل لا نہ لگ جائے۔‘
بلاول بھٹو نے کہا کہ ’فیصلہ اگر تین ججوں کا ہو گا تو اس اثر الگ ہو گا اور لارجر بینچ کا ہو گا تو اس کا اثر الگ ہو گا۔ پیپلز پارٹی کو خان صاحب کی کوئی فکر نہیں، ہم ان کا مقابلہ کر سکتے ہیں اور شکست دے سکتے ہیں۔‘
’جب جج صاحبان ون مین شو کا کہہ رہے ہیں تو بہتر ہو گا چیف جسٹس اپنے ہاؤس کو ان آرڈر کریں اور فل کورٹ بینچ بنا دیں۔‘

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button