کاروبار

حکومت نے ایک سا ل میں مہنگا ئی کے تمام ریکار ڈ تو ڑ دیئے ‘ڈاکٹر شاہد صد یق

پی ڈی ایم حکومت کی ایک سالہ کار کردگی پاکستان کو معاشی اقتصادی اور انتظامی طور پر تباہ کرنا ہے، عام آدمی پر عرصہ حیات تنگ کرنے والی پی ڈی ایم نااہل حکومت کیلئے الیکشن کا دن یوم حساب ہو گا۔

Al-Syed Tech Company Bio Medical Equipment Service

تحریک انصاف کے بانی رکن امیدوار حلقہ پی پی 160 ڈاکٹر شاہد صد یق نے کہاکہ حکومت نے ایک سا ل میں مہنگا ئی کے تمام ریکار ڈ تو ڑ دیئے،پی ڈی ایم حکومت کی ایک سالہ کار کردگی پاکستان کو معاشی اقتصادی اور انتظامی طور پر تباہ کرنا ہے، عام آدمی پر عرصہ حیات تنگ کرنے والی پی ڈی ایم نااہل حکومت کیلئے الیکشن کا دن یوم حساب ہو گا۔
اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف کی سخت ترین شرائط پر عمل درآمد کرتے ہوئے حکمرانو ں نے 22کروڑ عوام کی زندگی اجیرن بنا ڈی ہے بجلی پر فی یونٹ فکس سر چارج کی منظوری سے صارفین پر اضافی مالی بوجھ پڑے گا حکمران اپنے بیرونی آقائوں کو خوش کرنے کی خاطر عوام کی مشکلات میں اضافہ کر رہے ہیں حکومتی مافیا نے پورے ملک کو اپنی گرفت میں لے رکھا ہے عدلیہ سمیت تمام اداروں کے اختیارات پر شب خون مارا جارہا ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button