صحت

صوبائی وزراء صحت ڈاکٹرجاویداکرم اور ڈاکٹرجمال ناصر کی زیرصدارت محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔

پرائمری انجیو پلاسٹی کے لئے انیوالے مریضوں کو مزید سہولیات فراہم کریں گے, دل کے مریضوں کے علاج کے لئے لیبارٹریز کے حالات بہتر بنائیں گے

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌ صوبائی وزراء صحت ڈاکٹرجاویداکرم اور ڈاکٹرجمال ناصر کی زیرصدارت محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈاکٹرجاویداکرم اور ڈاکٹرجمال ناصر نے پرائمری انجیوپلاسٹی کیلئے آنے والے مریضوں کومزیدسہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔متعلقہ افسران نے صوبائی وزراء صحت ڈاکٹرجاویداکرم اورڈاکٹرجمال ناصر کو اس حوالہ سے تفصیلی بریفنگ دی۔اجلاس میں نگران وزیراعلی پنجاب کے معاون خصوصی ڈاکٹر فرقد عالمگیر ،سیکرٹری صحت پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی، ایڈیشنل سیکرٹریز شاہدہ فرخ اور آغا نبیل ،ڈاکٹر زبیراکرم، سی ای او پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی پروفیسربلال محی الدین،ڈی جی محکمہ ایمرجنسی سروسز پنجاب ڈاکٹررضوان نصیر ودیگرافسران نے شرکت کی جبکہ قصور،جھنگ،شیخوپورہ اور چنیوٹ کے ڈی ایچ کیو ہسپتالوں کے ایم ایس صاحبان نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔ صوبائی وزیر سپیشلائزڈہیلتھ کئیر ڈاکٹرجاویداکرم نے کہا کہ ہم سب کارڈیالوجی ہسپتالوں میں پرائمری انجیوپلاسٹی کیلئے آنے والے مریضوں کو مزیدسہولیات فراہم کرنے کیلئے بیٹھے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پرائمری انجیوپلاسٹی کے مریض کے ڈرپ اینڈشفٹ کیلئے ایس اوپیزبنائے جائیں گے۔ قصور ، شیخوپورہ ، جھنگ اور چنیوٹ کے ہسپتالوں میں پرائمری انجیوپلاسٹی کی سہولیات کو مزید بہتر کرنے جارہے ہیں۔ڈاکٹر جاوید اکرم کا کہنا کہ دل کے امراض میں مبتلا مریضوں کو گھر سے ہسپتال شفٹ کرنے کیلئے الرٹ سسٹم بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ دوسرے مرحلے میں پنجاب بھرمیں پرائمری انجیوپلاسٹی کی سہولیات کو مزید بہترکریں گے۔ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں عیدکے دنوں میں دونوں کیتھ لیبزکھلی رہیں گی۔ صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا کہ دل کے امراض میں مبتلا مریضوں کے محفوظ علاج کیلئے سرکاری ہسپتالوں کی لیبارٹریز کے حالات بہتر کرنے کی اشد ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ سینئر ڈاکٹرز کو جونیئر ڈاکٹرزکو تربیت دینے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کی عوام کو صحت کی بہتر سہولیات فراہم کرکے ہم دنیامیں ہی جنت کما سکتے ہیں۔ڈاکٹر جمال ناصر کا کہنا کہ دل کے امراض میں مبتلا مریضوں کے علاج و معالجہ میں ایک فیصد بھی غفلت برداشت نہیں کریں گے۔ وزیراعلی پنجاب کے معاون ڈاکٹر فرقد عالمگیر نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے دل کے امراض میں مبتلا مریضوں کو پرائمری انجیوپلاسٹی کی بہترسہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ قصور، شیخوپورہ،جھنگ اور چنیوٹ کے سرکاری ہسپتالوں کے اس حوالہ سے دورے کئے جائیں گے۔اس موقع پر سیکرٹری صحت ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے کہا کہ پنجاب میں پرائمری انجیو پلاسٹی کیلئے آنے والے مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کو مانیٹرکررہے ہیں۔ڈی جی ایمرجنسی سروسز پنجاب ڈاکٹر رضوان نے کہا کہ پنجاب میں پرائمری انجیو پلاسٹی کیلئے آنے والے مریضوں کوڈرپ اینڈ شفٹ کی سہولت دینے کیلئے محکمہ ایمرجنسی سروسز کی خدمات حاضر ہیں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button