مشرق وسطیٰ

ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی راجہ جہانگیر انور نے عہدے کا چارج سنبھال لیا

ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی تعینات ہونے سے قبل راجہ جہانگیر انور چیئرمین پنجاب کوآپریٹو بورڈ آف لیکیوڈیشن کے عہدے پر فائز تھے۔ کمشنر بہاولپور ڈویژن ،سیکرٹری انفارمیشن اور ڈائریکٹر جنرل پپلک ریلشنز کی ذمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی راجہ جہانگیر انور نے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ راجہ جہانگیر انور پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ساتویں ڈی جی تعینات ہوئے۔
ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی تعینات ہونے سے قبل راجہ جہانگیر انور چیئرمین پنجاب کوآپریٹو بورڈ آف لیکیوڈیشن کے عہدے پر فائز تھے۔ کمشنر بہاولپور ڈویژن ،سیکرٹری انفارمیشن اور ڈائریکٹر جنرل پپلک ریلشنز کی ذمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں۔ ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی ایڈمنسٹریشن اور پبلک ریلیشنز میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔
ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی راجہ جہانگیر انور کا کہنا ہے رمضان المبارک میں ملاوٹ مافیا کے خاتمے کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی اسپیشل ٹمیز فیلڈ میں دن رات متحرک رہیں گی۔ ملاوٹ کے خاتمے اور معیاری خوراک کی ہر سطح پر فراہمی اولین ترجیح ہے۔ عوام تک معیاری خوراک کی یقینی فراہمی کے ساتھ ساتھ فوڈ انڈسٹری میں بہتری لانے کیلئے پر عزم ہیں۔ فوڈ بزنس کی سہولت، جدید ٹیکنالوجی کا استعمال اور عوامی آگاہی کا دائرہ کار وسیع کریں گے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button