مشرق وسطیٰ

کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کے لاہور شہر کے ترقیاتی منصوبوں کے دورے

کمشنر و ڈی جی ایل ڈی اے نے شاہدرہ چوک پر فلائی اووراور گلشن راوی ٹی جنکشن پر انڈرپاس کی تعمیر کی سائٹ کا دورہ کیا شاہدرہ فلائ اووراورگلشن راوی انڈرپاس منصوبوں سے ٹریفک مسائل حل کرنے میں مددملے گی۔محمدعلی رندھاوا

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): کمشنر لاہور و ڈائریکٹرجنرل لاہورڈویلپمنٹ اتھارٹی محمد علی رندھاوا نے لاہور شہر کے ترقیاتی منصوبوں کے دورے کیے۔انہوں نے شاہدرہ چوک پر فلائی اوور اور گلشن راوی ٹی جنکشن پر انڈرپاس کی تعمیر کی سائٹ کا بھی دورہ کیا اورپراجیکٹس کی تعمیر کے تمام مراحل کا تفصیلی جائزہ لیا۔انہوں نےترقیاتی کاموں کی رفتارتیزکرنے اورمعیاربہتربنانے کی ہدایت کی۔اس موقع پرچیف انجینئر اسرار سعید خان اور متعلقہ پراجیکٹ ڈائریکٹرز نے کمشنر لاہور کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ شاہدرہ فلائی اوور کی تعمیر کے لیے شاہدرہ چوک ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔کمشنر لاہور نے ٹریفک پلان پر عملدرآمد کرانے اور شہریوں کی راہنمائی کے لیے اضافی نفری تعینات کرنے کی ہدایت کی اورشہریوں سے ٹریفک ایڈوائزری پر عملدرآمد کرنے کی اپیل کی۔اس موقع پرمحمد علی رندھاوانے کہاکہ شاہدرہ پراجیکٹ کی تکمیل سے شہر کے داخلی و خارجی راستے پر ٹریفک کی روانی آسان ہو جائے گی۔انہوں نے کہاکہ گلشن راوی ٹی جنکشن پر انڈرپاس کی تعمیر سے یومیہ ہزاروں گاڑیاں مستفید ہوں گی اورشہریوں کوآمدورفت میں بھرپورآسانی ہوگی۔کمشنر لاہور نے شہریوں کی سہولت کے پیش نظر بابو صابو سے نیازی انٹرچینج کے درمیان یوٹرن کی پرپوزل پربھی کام کرنے کی ہدایت کی۔
اس موقع پر چیف انجینئر اسرار سعید خان ، ایڈیشنل ڈی جی ہیڈکوارٹرز عمران علی، پراجیکٹ ڈائریکٹرز، نیسپاک انجینئرز اور متعلقہ افسران موجود تھے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button