
لیبر ڈیپارٹمنٹ مزدوروں کوبین القوامی سطح کی تمام سہولیات بالکل مفت فراہم کر رہاہے، سیکرٹری لیبر اسد اللہ فیض
سیکرٹری لیبر نے وفد کو لیبر ڈیپارٹمنٹ کے ترقیاتی کاموں بارے میں بتایا۔انہوں نے بتایا کہ لیبر ڈیپارٹمنٹ مزدوروں کو بین القوامی سطح کی تمام صحت کی سہولیات بالکل مفت فراہم کر رہاہے
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):سیکرٹری لیبر اسد اللہ فیض کی فورن، کومن ہیلتھ اینڈ ڈیلوپمینٹ آ فس کے وفد سے ملاقات۔سیکرٹری لیبر نے وفد کو لیبر ڈیپارٹمنٹ کے ترقیاتی کاموں بارے میں بتایا۔انہوں نے بتایا کہ لیبر ڈیپارٹمنٹ مزدوروں کو بین القوامی سطح کی تمام صحت کی سہولیات بالکل مفت فراہم کر رہاہے۔لیبر ڈیپارٹمنٹ مزدوروں کے بچوں کو پنجاب بھر کے اعلی پبلک اور پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں تعلیم کی مفت سہولت فراہم کر رہا ہے۔لیبر ڈیپارٹمنٹ مزدوروں کے بچوں کو سکالرشپ کی مد میں ایڈمیشن فیس اور ٹیوشن فیس سے لے کر تمام تعلیمی اخراجات فراہم کرتاہے۔لیبر ڈیپارٹمنٹ طلبا کی حوصلہ افزائی کے لیے ان کو 3500 سے لے کر 5500 ماہانہ وظیفہ بھی دیا ہے۔
لیبر ڈیپارٹمنٹ میرج اور ڈیٹتھ گرانٹ کی مد میں مزدوروں کو مدد فراہم کرتا ہے۔
اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری توصیف دلشاد، ڈیپٹی سیکرٹری راؤ زاہد کے ساتھ فورن، کومن ہیلتھ اینڈ ڈیلوپمینٹ آ فس کے میشن لیڈر میتھیو کاربر اور باقی راہنماؤں نے شرکت کی۔