مشرق وسطیٰ

کسی بے گناہ کے ساتھ زیادتی نہیں ہونے دیں گے اور کسی مجرم کو چھوڑیں گے نہیں۔ایڈیشنل ڈی جی اینٹی کرپشن

غیر قانونی بھرتیوں کی تحقیقات کیلئے سابق اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی کو نوٹسز جاری کر دیئے گئے ہیں۔ ایڈیشنل ڈی جی ایڈیشنل ڈی جی اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب وقاص الحسن کی میڈیا نمائندگان سے غیر رسمی ملاقات میں گفتگو۔

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب بد عنوان عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں کر رہا ہے۔ پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں کی انکوائری آخری مراحل میں ہے۔ غیر قانونی بھرتیوں کی تحقیقات کیلئے سابق اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی کو نوٹسز جاری کر دیئے گئے ہیں۔ تحقیقات کے بعد مقدمات درج ہوں گے اور گرفتاریاں بھی کی جائیں گی۔ نوکریاں دینے والے اور لینے والے دونوں قانون کی زد میں آئیں گے۔
یہ بات ایڈیشنل ڈی جی اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب وقاص الحسن نے میڈیا نمائندگان سے غیر رسمی ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
ایڈیشنل ڈی جی نے صحافیوں کو محکمہ کی کارکردگی بارے بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا اہم مسائل کے بارے میں باخبر رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ میڈیا کی رہنمائی سے درپیش چیلنجوں کو بہتر طور پر سمجھنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ سابق دور میں پیسے دے کر ٹرانسفر پوسٹنگ لینے والوں کے خلاف بھی انکوائری مکمل ہو چکی ہے۔ رشوت سے مطلوبہ ٹرانسفر پوسٹنگ لینے والے ڈی پی اوز اور ڈی سی اوز کے خلاف کارروائی ہو گی۔ ایڈیشنل ڈی جی نے کہا ملکی تاریخ میں پہلی بار پی ایم ایس اور پی ایس پی افسران قانون کی گرفت میں آئیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں ایڈیشنل ڈی جی نے کہا کہ فرحت شہزادی کے خلاف انکوائری دوبار شروع کرنے کے لئے عدالت سے رجوع کیا جائے گا۔ گناہ گار کو چھوڑا نہیں جائے گا اور بے گناہ کو کچھ کہا نہیں جائے گا۔ وقاص الحسن نے کہا کہ قانون کے چاروں کونوں میں رہ کر کارروائی ہو گی اور رمضان المبارک کے بعد کرپٹ لوگ حوالات میں ہوں گے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button