صحت

ورکرز کو علاج و معالجہ کی بہترین فراہمی کیلئے کنٹری بیوشن ٹارگٹس کا پورا ہونا ضروری ہے۔ نادیہ ثاقب

فیلڈ میں سوشل سکیورٹی افسران کی کارکردگی کو جانچنے کیلئے کمشنر سوشل سکیورٹی کا فیلڈ کے سرپرائزڈ وزٹ کرنے کا فیصلہ ورکرز کی فیلڈ میں مشکلات میں فوری ازالہ کیلئے ڈائریکٹرز کو آجر اور اجیر کے ساتھ مسلسل رابطہ رکھنے کی ہدایات زیادہ سے زیادہ ورکرز کو سوشل سکیورٹی سکیم میں لانے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ کمشنر سوشل سکیورٹی

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): کمشنر پنجاب سوشل سکیورٹی نادیہ ثاقب کی زیر صدارت ہیڈآفس میں اجلاس منعقد ہوا جس میں پنجاب بھر میں قائم 22 ڈائریکٹوریٹس آف سوشل سکیورٹی کے ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔مقامی ڈائریکٹرز نے فزیکلی جبکہ دور دراز کے ڈائریکٹوریٹس کی آن لائن اجلاس میں شرکت کی۔ وائس کمشنر ذوالفقار علی، میڈیکل ایڈوائزر ڈاکٹر سہیل عزیز، ڈائریکٹر انسپکشن انعام اللہ اسد،ڈائریکٹر ایم آرڈی ڈاکٹر فاطمہ عاصم، ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز عمران مقبول و دیگر متعلقہ افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اجلاس میں فیلڈ ائریکٹرز کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ کمشنر سوشل سکیورٹی نے نادہندہ یونٹس سے ریکوری میں ناقص کارکردگی دکھانے والے افسران کی سرزنش کی اور کمشنر سوشل سکیورٹی کی سوشل سکیورٹی کنٹری بیوشن کی وصولی میں بہتر رہنے والے ڈائریکٹوریٹس کو شاباش دی انہوں نے اجلاس میں نادہندہ یونٹس سے بہتر ریکوری کرنے والے ڈائریکٹوریٹس کو بھی سراہا گیا۔ کمشنر نے ڈائریکٹرز کو کنٹری بیوشن ٹارگٹس کو ہر صورت پورا کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ڈائریکٹر ز کو واجبات کی وصولی کیلئے قانون کے مطابق تمام وسائل بروئے کار لانے کے احکامات بھی دیئے۔ کمشنر سوشل سکیورٹی نے ایریا ا فسران کی فیلڈ میں کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے بھی اجلاس طلب کر لیا۔اجلاس میں فیلڈافسران کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔ کمشنر نے فیلڈ میں سوشل سکیورٹی افسران کی کارکردگی کو جانچنے کیلئے کمشنر سوشل سکیورٹی کا فیلڈ کے سرپرائزڈ وزٹ کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ کمشنر نادیہ ثاقب نے کسی بھی ایریا میں دستاویزات میں بند یونٹس، ورکنگ حالت میں پائے جانے پر ڈائریکٹر کے خلاف سخت کاروائی کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ایریا میں یونٹ کی رجسٹریشن نہ ہو نے پر زیر و ٹالٹرینس پالیسی اپنائی جائے گی۔ اجلاس میں ورکرز کی فیلڈ میں مشکلات میں فوری ازالہ کیلئے ڈائریکٹرز کو آجر اور اجیر کے ساتھ مسلسل رابطہ رکھنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔ کمشنر نے کہا کہ ورکرز کو علاج و معالجہ کی بہترین فراہمی کیلئے کنٹری بیوشن ٹارگٹس کا پورا ہونا ضروری ہے۔ زیادہ سے زیادہ ورکرز کو سوشل سکیورٹی سکیم میں لانے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button