
جرائم پیشہ عناصر سے روابط کے حامل افسران کے خلاف سخت تادیبی کاروائی کی جائے گی، ڈی آئی جی آپریشنزافضال احمد کوثر
افضال احمد کوثر نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف غیرتسلی بخش کارکردگی کے حامل افسران محکمانہ کاررائی کیلئے تیار ر ہیں
لاہور پاکستان (نمائندہ وائس آف جرمنی): ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر نے صوبائی دارالحکومت میں ہونے والی مختلف وارداتوں پرمتعلقہ افسران کو دفترطلب کر لیا۔ اے ایس پی جنوبی چھاؤنی،ڈی ایس پی اسلام پورہ،ڈی ایس پی لوئر مال، ایس ایچ اوز ہربنس پورہ، اسلام پورہ، شادباغ، گجر پورہ، گارڈن ٹاؤن، نواب ٹاؤن، چوہنگ، لوئر مال اورایس ایچ او اقبال ٹاؤن دفتر طلب ہونے والوں میں شامل تھے۔ ایس پی سٹی اورایس پی ماڈل ٹاؤن بھی اس موقع پر موجودتھے۔ڈی آئی جی آپریشنز نے 15کی کالزپر سست رسپانڈکرنے، تخفیف جرم پرایس ایچ اوز کی سرزنش جبکہ ایس ڈی پی اوز کو کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ افضال احمد کوثر نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف غیرتسلی بخش کارکردگی کے حامل افسران محکمانہ کاررائی کیلئے تیار ر ہیں۔ فرائض میں غفلت اور اختیارات سے تجاوز پر سخت سزا دی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ ایماندار، فرض شناص اور نوکری کو عبادت سمجھ کر کرنے والے افسران ہی ٹیم کا حصہ رہیں گے۔جرائم پیشہ عناصر سے روابط کے حامل افسران کے خلاف سخت تادیبی کاروائی کی جائے گی۔