مشرق وسطیٰ

پاکستان لاہور انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹرز میں ایسٹر تقریب۔۔ اہلکاروں میں عیدی اور تحائف تقسیم

ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود نے تقریب میں خصوصی شرکت کی۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے مسیحی اہلکاروں کو ایسٹر کی مبارکباد دی،عیدی اور تحائف بھی تقسیم کیے

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): انویسٹی گیشن ہیڈکوارٹرز میں تعینات مسیحی اہلکاروں کے لیے ایسٹر تقریب کا اہتمام کیا گیا، ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود نے تقریب میں خصوصی شرکت کی۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے مسیحی اہلکاروں کو ایسٹر کی مبارکباد دی،عیدی اور تحائف بھی تقسیم کیے۔ ڈاکٹر انوش مسعود کیجانب سے مسیحی اہلکاروں کے لیے اضافی چھٹیوں کا بھی اعلان کیا گیا۔ ڈاکٹر انوش مسعود نے کہا کہ ایسٹر کی خوشیوں میں مسیحی برادری کے ساتھ برابر کے شریک ہیں اور پاکستان میں بلاتعصب و رنگ و نسل مذہبی آزادی حاصل ہے۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود نے مزید کہا کہ مسیحی اہلکاروں کی ویلفیئر اور فلاح و بہبود کا بھرپور خیال رکھا جارہا ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button