مشرق وسطیٰ

پاکستان لاہور پنجاب فوڈ اتھارٹی کی سحر و افطار میں فوڈ پوائنٹس کی 15 روزہ چیکنگ رپورٹ جاری۔

سحر و افطار میں شہر لاہور میں 3463 فوڈ پوائنٹس کو چیک کیا گیا، 1180 فوڈ بزنس آپریٹرز کو اصلاحی نوٹس جاری دہی بھلوں، سموسے اور رول پٹی کے پوائنٹس پر اسٹینڈرڈ اختیار نہ کرنے پر کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):پنجاب فوڈ اتھارٹی کی سحر و افطار میں فوڈ پوائنٹس کی 15 روزہ چیکنگ رپورٹ جاری۔۔۔سحر و افطار میں شہر لاہور میں 3463 فوڈ پوائنٹس کو چیک، 1180 فوڈ بزنس آپریٹرز کو اصلاحی نوٹس جاری۔ تفصیلات کے مطابق قوانین پر عمل نہ کرنیوالے فوڈ بزنس آپریٹرز کیخلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی راجہ جہانگیر انور کا کہنا تھا ک کل 463 فوڈ بزنس آپریٹرز کو 51 لاکھ کے جرمانے عائد کیے گئے اور قوائد و ضوابط کی ضلاف ورزی کرنے والے پانچ یونٹس کی پروڈکشن پوائنٹس کو اصلاح تک بند کر دی گئی۔ 117 لٹر ناقص کوکنگ آئل کو تلف کیا گیا اسکے ساتھ ساتھ62 ہزار 430 لیٹر ملاوٹ شدہ دودھ کو بھی تلف کر دیا گیا۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے واضح کیا کہ دہی بھلوں، سموسے اور رول پٹی کے پوائنٹس پر اسٹینڈرڈ اختیار نہ کرنے پر کارروائیاں عمل میں لائی جائیں گی اور فوڈ بزنس مالکان کو سخت سے سخت سزائیں دی جائیں گی۔ عوام تک صحت بخش خوراک کی فراہمی ہماری اولین ذمہ داری ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button