اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

ڈسپلن کی خلاف ورزی، مسلم لیگ ن کا سردار مہتاب اور اقبال ظفر جھگڑا کو شوکاز نوٹس

سردار مہتاب عباسی، اقبال ظفر جھگڑا، ارباب خضر حیات، فرید مفکر خان اور ایثال خان کو شوکاز نوٹس صوبائی سیکریٹری جنرل مرتضیٰ جاوید عباسی کی جانب سے جاری کیا گیا۔

مسلم لیگ ن نے ڈسپلن کی خلاف ورزی پر پانچ سینیئر رہنماؤں کو پارٹی سے ہٹاتے ہوئے شوکاز نوٹس جاری کردیا ہے۔
سردار مہتاب عباسی، اقبال ظفر جھگڑا، ارباب خضر حیات، فرید مفکر خان اور ایثال خان کو شوکاز نوٹس صوبائی سیکریٹری جنرل مرتضیٰ جاوید عباسی کی جانب سے جاری کیا گیا۔
سنیچر کو جاری کیے گئے شوکاز نوٹس میں کہا گیا ہے کہ پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر آپ 15 روز کے اندر وضاحتی جواب دیں۔
شوکاز نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ’آپ نے خیبر پختونخوا میں پارٹی کو دو ڈھروں میں تقسیم اور بغاوت کرنے کی کوشش کی۔‘
’آپ نے میڈیا پر پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بیانات دیے اور توہین آمیز زبان استعمال کی۔‘
شوکاز نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ آپ لوگوں کو پارٹی عہدوں سے نوازا گیا لیکن اس کے باجود آپ نے نظم و ضبط کی خلاف ورزی کی۔
’اگر 15 دن کے اندر شوکاز نوٹس کا جواب نہ دیا گیا تو آپ کی پارٹی کی بنیادی رکنیت ختم کر دی جائے گی۔‘

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button