انٹرٹینمینٹ

محمد سلیم ساگر کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا تعیناتی پر ادیبوں وشاعروں کا اظہار تشکر

ان کی علم وادب سے گہری وابستگی گزشتہ پینتیس برسوں سے چل رہی ہے۔ان کے شعری مجموعے شایع ہو چکے ہیں

لاہو پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌محمد سلیم ساگر اعلیٰ انتظامی افسر، معروف شاعر اور کئی کتابوں کے مصنف ہیں۔ان کی علم وادب سے گہری وابستگی گزشتہ پینتیس برسوں سے چل رہی ہے۔ان کے شعری مجموعے شایع ہو چکے ہیں۔ محسن نقوی وزیر اعلی پنجاب اور چیف سیکرٹری پنجاب کا لاہور اور پنجاب کے ادیبوں شاعروں نے شکریہ ادا کیا ہے کہ الحمرا جیسے ادبی و ثقافتی مرکز کی باگ ڈور ایسے فرد کو دی گئی ہے جو نہ صرف بے پناہ انتظامی صلاحیتوں کا مالک ہے بلکہ علم و ادب کی بہتری اور فروغ کے لیے ہمہ وقت کوشاں رہتا ہے۔ ان ادیبوں شاعروں میں خالد شریف،غلام حسین ساجد، عباس تابش،صادق جمیل، جواز جعفری، نیلم احمد بشیر،سلمیٰ اعوان، فرح رضوی،ڈاکٹر غافرشہزاد، ڈاکٹر شاہدہ دلاور شاہ، نوید صادق، حسنین سحر، اعجاز کنور راجا، کنور امتیاز احمد، شاہد ماکلی،اشفاق ناصر، شاہد فرید، طیب رضا، نجیب جمال، شاہد اشرف، عبدالرزاق ایزد، صائمہ آفتاب، غفور شاہ قاسم، محمود پاشا، اعجاز روشن، احمد لطیف و دیگر شامل ہیں۔ادیبوں شاعروں نے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے توقع ظاہر کی ہے کہ الحمرا میں ریگولر بنیادوں پر ادبی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا، الحمرا ادبی بیٹھک کو شام ادیبوں شاعروں کے بیٹھنے اور تقریبات کے انعقاد کے لیے مہیا کیا جائے گا۔ لاہور کی کئی ایک ادبی تنظیموں نے بھی محمد سلیم ساگر کی تعیناتی پر اظہار مسرت کیا ہے۔
ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء محمد سلیم ساگرنے تمام ادیبوں شاعروں اور لاہور کے ادبی تنظیموں کا شکریہ ادا کیا ہے اور اس بات کا اظہار کیا ہے کہ الحمرا کو ادبی و ثقافتی سرگرمیوں کا مرکز بنائیں گے اور ادب و ثقافت کے فروغ کے لیے مثالی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button