
پاکستان تحریک انصاف کے سابق ممبر قومی اسمبلی چودھری طاہر اقبال بھی اینٹی کرپشن کے نرغے میں آگئے ۔
چودھر ی طاہر اقبال نے محکمہ کوکل گورنمنٹ وہاڑی سے ٹینڈر سکیم نمبر 9 کے تحت کرم پورہ وہاڑی کی مختلف گلیوں کو پختہ کرنے اور سیورج ڈالنا تھا۔
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی) : تفصیلات کےمطابق سابق ایم این اے چودھری طاہر اقبال نے سال 22-2021 میں محکمہ لوکل گورنمنٹ وہاڑی سے گرانٹ جاری کروائی۔چودھر ی طاہر اقبال نے محکمہ کوکل گورنمنٹ وہاڑی سے ٹینڈر سکیم نمبر 9 کے تحت کرم پورہ وہاڑی کی مختلف گلیوں کو پختہ کرنے اور سیورج ڈالنا تھا۔
سابق ایم این تحریک انصاف چودھری طاہر اقبال نے ایکسیئن لوکل گورنمنٹ ملتان خلیل احمد کھوسہ ، سابق اسسٹنٹ انجینیر لوکل گورنمنٹ وہاڑی انوار احمد ، سب انجینیر لوکل گورنمنٹ مقصود کی ملی بھگت سے منصوبے کا سائیڈ پلان تبدیل کروا دیا،کرم پور وہاڑی کی جن گلیوں کو پختہ کیا گیا اُن میں چودھری طاہر اقبال نے محکمہ لوکل گورنمنٹ کے افسران و اہل کاران کی ملی بھگت سے ناقص مٹیریل استعمال کروایا اور سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا۔
طاہر اقبال چودھری کو اینٹی کرپشن پنجاب نے 14 اپریل کو 10 بجے طلب کر لیا۔اس سے قبل طاہر اقبال چودھری کو 8 اور 10 اپریل کو بھی طلب کیا گیا تھا مگر وہ تفتیشی افسر کے سامنے پیش نہ ہوئے۔