مشرق وسطیٰ

لیسکو چیف چوہدری محمد امین اپنے عہدے سے مستعفی

اس حوالے سے منگل کو جاری بیان میں چوہدری محمد امین نے کہا کہ میں نے اپنے ادارے سے ذاتی وجوہات کی بنا پر استعفی دیا ہے اور بطور لیسکو چیف ہمیشہ کمپنی اور ملازمین کی بہتری اور فلاح کے لئے کام کیا

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی( لیسکو) کے چیف چوہدری محمد امین نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا۔
اس حوالے سے منگل کو جاری بیان میں چوہدری محمد امین نے کہا کہ میں نے اپنے ادارے سے ذاتی وجوہات کی بنا پر استعفی دیا ہے اور بطور لیسکو چیف ہمیشہ کمپنی اور ملازمین کی بہتری اور فلاح کے لئے کام کیا۔انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی صداقت نہیں کہ میرے بورڈ آف ڈائریکٹرز سے اختلافات تھے،میرے بورڈ آف ڈائریکٹرز اور اپنی ٹیم کے ساتھ بہترین ورکنگ ریلیشز رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں چئیرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز حافظ میاں محمد نعمان کا بہت مشکور ہوں اور ان کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ نہایت خوشگوار رہا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button