مشرق وسطیٰ

پاکستان پنجاب گیپکو حکام نے لوڈشیڈنگ فری ماہ رمضان وزیر توانائی کے دعوے ڈھیر کردیے

پرمٹ کی آڑ میں گنجان آبادیوں کے فیڈر مسلسل سارادن بند ہونے سے مساجد اور گھروں میں پانی کی قلت پیدا ہونے سے نمازی و روزے دار پریشان

گوجرانوالہ پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): گیپکو حکام نے لوڈشیڈنگ فری ماہ رمضان وزیر توانائی کے دعوے ڈھیر کردیے، سٹی سرکل کے متعدد فیڈر بند ہونے سے شہر اور گردنواح کے علاقے سیٹلائٹ ٹون ، ماڈل ٹاون ،عالم چوک ، حافظ آباد روڈ ، رشید کالونی ، رحمان پورہ ، قزافی روڈ ، سلطان پورہ ، گرجاکھ ، جناح روڈ ، باغبانپورہ ، سمیت بیشتر علاقے بجلی سے محروم ، ماہ مقدس میں مسلمانوں کی عبادات میں خلل ، پرمٹ کی آڑ میں گنجان آبادیوں کے فیڈر مسلسل سارادن بند ہونے سے مساجد اور گھروں میں پانی کی قلت پیدا ہونے سے نمازی و روزے دار پریشان ، سکولوں میں تعلیم معاملات خراب ہونے کے ساتھ ساتھ کارخانے فیکٹریاں اور مارکیٹیوں کا کاروبار بھی متاثر ہوا ، ہزاروں ڈیلی ویجز کے مزدور اپنی دیہاڑی سے محروم ہوگئے ، عید کی تیاری کیلیے درزیوں کی مشینیں رُک گئی ، مجموعی طور پر گیپکو کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور ہٹ دھرمی کے باعث شہریوں کا کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ، تاہم متاثرین صارفین گیپکو نے وزیر توانائی خرم دستگیر سے مطالبہ کیا ہے کہ ماہ رمضان میں لوڈشیڈنگ زیرو کی اپنے وعدے کی پاسداری نہ کرنے پر گیپکو صارفین سے معافی مانگیں یا لوڈشیڈنگ کی اجازت دینے پر چیف ایگزیکٹو آفیسر گیپکو کو فوری معطل کرکے کمپنی بدر کریں اور ذمہ دار سی ای او تعینات کریں .

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button