انٹرٹینمینٹ

الحمراء ماہ رمضان کی مناسبت سے نعتیہ مشاعرہ کا انعقا د کرئے گا۔

چیئرمین بورڈ آف گورنز لاہور آرٹس کونسل الحمراء قاسم علی شاہ مہمان خصوصی ہونگے۔ مشاعرہ کی صدارت مشہور و معروف شاعر خالد شریف کریں گے۔

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌الحمراء ماہ رمضان کی مناسبت سے نعتیہ مشاعرہ کا انعقا د کرئے گا۔نامورشعراء کرام آنحضور ﷺ کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت کے پھول نچھاور کرئے گے۔چیئرمین بورڈ آف گورنز لاہور آرٹس کونسل الحمراء قاسم علی شاہ مہمان خصوصی ہونگے۔مشاعرہ کی صدارت مشہور و معروف شاعر خالد شریف کریں گے۔نامور شاعر عباس تابش،سعود عثمانی، غافر شہزاد،صادق جمیل،واجد امیر اپنا کلام پیش کریں گے۔ناصر بشیر،حمیدہ شاہین،صائمہ آفتاب،سلطان محمود،عبدالرزاق ایزاور محمد سلیم ساگر بھی مشاعرہ کی زنیت بنیں گے۔ایگزیکٹوڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمراء محمد سلیم ساگر نے الحمراء میں مشاعروں کے ماہانہ انعقاد کے حوالے سے اپنے تاثرا ت میں کہا ہے کہ زبان وادب کے فروغ کے لئے الحمراء ہر ماہ مشاعرہ منعقد کرئے گا،شاعری اپنی تہذیبی روایات کو محفوظ رکھنے کا ذریعہ ہے،مشاعرہ ٗ شعراء کرام اور اہل قلم کی حوصلہ افزائی کی کوشش ہے،نئی نسل کا اپنی احسن اقدار سے جڑے ہونا خوش آئند ہے۔محمد سلیم ساگر نے کہا کہ ہمارے سماج میں ادب کے بے حد ذوق ہے،اچھے شعر پر شاعر کی تحسین کی جاتی ہے،مشاعرے میل جول اور رابطہ کا باعث ہیں۔ترجمان الحمراء کے مطابق نعتیہ مشاعرہ 14اپریل بروز جمعہ سہ پہر 2بجے الحمراء ہال نمبر 3میں ہوگا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button