مشرق وسطیٰ

ممکنہ ہیٹ ویو اور شدید گرمی سے جنگلات میں آتشزدگی کا خطرات سے نبردآزما ہونے کے لیے پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب کے اجلاس کا انعقاد

ڈائریکٹر جنرل پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی فلائیٹ لیفٹیننٹ عمران قریشی نے کہا کہ تمام متعلقہ ادارے ہیٹ ویو کے مضر اثرات سے بچاو اور انتظامات بارے پلان پی ڈی ایم اے میں جمع کروائیں اور محکمہ تعلیم بچوں کے امتحانی شیڈول بارے فی الفور پی ڈی ایم اے کو آگاہ کرے

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌آنے والے دنوں میں پنجاب کے مختلف شہروں میں ممکنہ ہیٹ ویو اور شدید گرمی سے جنگلات میں آتشزدگی کا خطرات سے نبردآزما ہونے کے لیے پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب کے کمیٹی روم میں اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔
ڈائریکٹر ساوتھ حمید اللہ ملک، سول ڈیفنس ، جنگلات ، زراعت ، تعلیم ، لوکل گورنمنٹ ، انڈسٹریز ، سی ڈی اے بہاولپور کے افسران اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز رحیم یار خان و بھکر سمیت دیگر اضلاع کے افسران بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شریک تھے۔
ڈائریکٹر جنرل پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی فلائیٹ لیفٹیننٹ عمران قریشی نے کہا کہ تمام متعلقہ ادارے ہیٹ ویو کے مضر اثرات سے بچاو اور انتظامات بارے پلان پی ڈی ایم اے میں جمع کروائیں اور محکمہ تعلیم بچوں کے امتحانی شیڈول بارے فی الفور پی ڈی ایم اے کو آگاہ کرے۔انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے ہیٹ ویو اور گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے اور گرمی کی شدت بڑھنے سے جنگلات میں آتشزدگی کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔ ممکنہ خطرات کے پیش نظر محکمہ جنگلات فاریسٹ فائر سے بچاؤ کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے کر جلد از جلد رپورٹ جمع کروائے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ہیٹ ویو سے بچاو کے لیے محکمہ صحت سمیت دیگر متعلقہ اداروں کو خصوصی ہدایات بھی جاری کی جاچکی ہیں تاکہ انتظامات بروقت مکمل کیے جائیں اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔
اس موقع پر ڈائریکٹر کوارڈینیشن پی ڈی ایم اے طارق محمود بخاری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہیںٹ ویو سے بزرگ شہری اور بچے زیادہ متاثر ہو سکتے ہیں جس سے بچاو کے لیے شہریوں کو احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہونا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ ہیٹ ویو کے مضر اثرات سے بچاو اور حفاظتی تدابیر بارے عوام الناس میں موثر آگاہی فراہم کی جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ شہریوں کو بروقت معلومات فراہم کرکے ہیٹ ویو کے مضر اثرات سے بچایا جا سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم اے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button