مشرق وسطیٰ

غیر قانونی کنکشنز ، از خود کنکشن بحالی اور کار سرکار میں مداخلت کرنے والے ہوں گے قانون کی گرفت میں

غیر قانونی کنکشنز ، از خود کنکشن بحالی اور کار سرکار میں مداخلت کرنے والے نادہندگان کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی جائے گی

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌ایم ڈی واسا غفران احمد کی زیر صدارت نشتر ٹاؤن اور راوی ٹاون کی وارڈ وائز ریونیو پراگرس کا جائزہ اجلاس واسا ہیڈ آفس لاہور میں منعقد ہوا۔ڈائریکٹر نشتر ٹاون سہیل سندھو اور ڈائریکٹر راوی ٹاون حافظ راحیل اشرف نے ایم ڈی واسا کو بریفنگ دی ۔ایم ڈی واسا غفران احمد کا کہنا ہےتمام نادہندگان کے خلاف بلامشروط کارروائیاں جاری رکھی جائیں۔نادہندگان کی سیوریج و پانی کے کنکشن منقطع کیے جائیں۔غیر قانونی کنکشنز ، از خود کنکشن بحالی اور کار سرکار میں مداخلت کرنے والے نادہندگان کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی جائے گی۔پانی کا ضیاع کرنے والے صارفین کو بھاری جرمانہ عائد کیا جائے۔ایم ڈی واسا کا مزید کہنا ہے کہ پانی کا بل لگنے جیسی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے۔تمام بنکس کو واسا کے ریونیو سسٹم کے ساتھ لائیو منسلک کرنے کے احکامات دے دیے گئے۔ تمام ٹاونز میں ریونیو کولیکشن کیمپس کا قیام عمل میں لایا جائے۔اس اجلاس میں ڈی ایم ڈی میاں منیر، ڈائریکٹر سہیل سندھو ، حافظ راحیل اشرف ایکسیئن مدثر جاوید سمیت دیگر افسران شریک تھے

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button