کم عمر بچے عموماََ حادثات کا باعث بنتے ہیں، والدین ان کے تحفظ کیلئے مثبت کردار ادا کریں، مستنصر فیروز
اس حوالے سے مستنصر فیروز کا کہنا تھا کہ والدین چھٹی کے روز اپنے کم عمر بچوں کو موٹرسائیکل، گاڑی، رکشہ نہ دیں، چھٹی کے روز کم عمر بچوں موٹر سائیکل گاڑی، رکشے لےکر سڑکوں آجا تے ہیں
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):سٹی ٹریفک پولیس کی طرف سے چھٹی کے روز کم عمر ڈرائیورز کےخلاف سخت کریک ڈاؤن دیکھنے میں آیا، سی ٹی او لاہور کے حکم پر کم عمر ڈرائیورز کےخلاف کارروائیاں جاری رہی، رواں ماہ کے دوران 03 ہزار سے زائد کم عمر ڈرائیورز کےخلاف کارروائی کی گئی، اس حوالے سے مستنصر فیروز کا کہنا تھا کہ والدین چھٹی کے روز اپنے کم عمر بچوں کو موٹرسائیکل، گاڑی، رکشہ نہ دیں، چھٹی کے روز کم عمر بچوں موٹر سائیکل گاڑی، رکشے لےکر سڑکوں آجا تے ہیں، سی ٹی او لاہورکا مزید کہنا تھا کہ کم عمر بچے عموماََ حادثات کا باعث بنتے ہیں، کم عمر ڈرائیونگ پر موٹرسائیکل، گاڑی، رکشہ تھانے میں بند کر دیا جائے گا،والدین کم عمر ڈرائیور کی حوصلہ شکنی کےلئے مثبت کردار ادا کریں، سی ٹی او لاہور نے والدین سے اپیل کی کہ وہ یاد رکھیں! حادثات کی صورت میں والدین خود ذمہ دار ہونگے،