محسن نقوی کی شہید کانسٹیبل محمد عرفان کے اہل خانہ سے ملاقات۔ خاندان کا ہر طرح سے خیال رکھا جائے گا۔ وزیراعلی محسن نقوی
شہید کی نماز جنازہ ڈسٹرکٹ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں ادا کی گئی ۔نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور،سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ،کمشنر لاہورڈویژن محمد علی رندھاوا
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): لاہور پولیس کا ایک اور فرزند کانسٹیبل محمد عرفان فرض کی راہ میں قربان ہوگیا۔شہید کی نماز جنازہ ڈسٹرکٹ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں ادا کی گئی ۔نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور،سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ،کمشنر لاہورڈویژن محمد علی رندھاوا۔ ایڈیشنل آئی جیز نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر،ڈی آئی جی انوسٹی گیشن کامران عادل۔ ایس ایس پی آپریشنز،ایس ایس پی سی آئی اے،ڈویژنل ایس پیز،سینئر افسران، پولیس جوانوں کی بڑی تعداد نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔ محسن نقوی نے شہید کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔پولیس کے چاک و چوبند دستے نے شہید کے جسد خاکی کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔ محسن نقوی، آئی جی پنجاب، سی سی پی او لاہور نے شہید کے جسد خاکی پر پھولوں کی چادریں چڑھائیں۔محسن نقوی، آئی جی پنجاب، سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ۔کمشنر لاہورڈویژن محمدعلی رندھاوا،سینئر پولیس افسران نے شہیدکے ورثا سے ملاقات کی۔نگران وزیر اعلی محسن نقوی نے شہید کانسٹیبل محمد عرفان کی قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب،آئی جی پنجاب،سی سی پی او نے شہید کے ورثا کو دلاسہ دیا اور اہلخانہ کی مکمل دیکھ بھال کی یقین دہانی کرائی۔محسن نقوی نے کہا کہ شہید محمد عرفان کے خاندان کا ہر طرح سے خیال رکھا جائے گا۔شہید کانسٹیبل محمد عرفان چوکی شیر شاہ تھانہ چوہنگ میں تعینات تھے۔کانسٹیبل محمد عرفان نے 2016 میں پولیس فورس جوائن کی۔شہید کانسٹیبل کے سوگواران میں والدین، بیوی،دو بیٹے، بھائی،دیگر ورثا شامل ہیں۔آئی جی پنجاب عثمان انور نے کہا کہ فخر ہے ایسی فورس کا سربراہ ہوں جس نے ملک و قوم کی سلامتی کیلئے ہمیشہ گراں قدر قربانیاں دی ہیں۔سی سی پی او لاہور نے کہا کہ جانوں کا نذرانہ دیکر شہریوں کی حفاظت یقینی بنا رہے ہیں۔ کانسٹیبل محمد عرفان کوٹ رادھا کشن تحصیل پتوکی قصور کے رہائشی تھے ۔کانسٹیبل محمد عرفان علاقہ چوکی شیر شاہ میں 07 اپریل کو نامعلوم ڈاکووں کی فائرنگ سے شدید مضروب ہوئے۔کانسٹیبل محمد عرفان جناح ہسپتال میں زیر علاج تھے جو آج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے۔