مشرق وسطیٰ

عمران خان نے آج بھی کارکنوں کے ہمراہ روزہ افطار کیا

تفصیلات کے مطابق وزیرآباد میں عمران خان پر حملہ کرنے والے کو روکنے والا کارکن ابتسام بھی سابق وزیراعظم کے ہمراہ تھا، عمران خان نے افطار کے موقع پر کارکنوں سے خطاب بھی کیا۔

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف و سابق وزیراعظم عمران خان نے آج بھی زمان پارک میں موجود کارکنان کے ہمراہ روزہ افطار کیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیرآباد میں عمران خان پر حملہ کرنے والے کو روکنے والا کارکن ابتسام بھی سابق وزیراعظم کے ہمراہ تھا، عمران خان نے افطار کے موقع پر کارکنوں سے خطاب بھی کیا۔
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عبادت کا وقت ہوتا ہے اس کا مقصد یہ ہے کہ اللہ کے قریب ہونا، کیونکہ اللہ چاہتا ہے کہ ہر وقت اسکو یاد رکھو ساری چیزیں اس کی مرضی سے ہوتیں ہیں۔
عمران خان نے مزید کہا نوجوانو میری بات سنو جتنا آپ اللہ کہ قریب ہوگے اتنی آسانیاں ہونگی، آپ اللہ کی مرضی کے بغیر نہیں جیت سکتے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button