فاصلے بہت زیادہ، مثبت پیشرفت یہی ہو سکتی کہ الیکشن ہوں: سراج الحق
نجی ٹی سے گفتگو میں سراج الحق کا کہنا تھا کہ صرف پنجاب یا خیبر پختونخوا کے الیکشن سے مسئلہ حل نہیں ہو گا، مرکز اور چاروں صوبوں میں الیکشن ہوں، صوبوں میں نگران حکومتیں بنانی پڑیں گی، ہم الیکشن اور صرف الیکشن کے لیے مثبت ڈائیلاگ چاہتے ہیں۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ بہت زہریلی پولرائزیشن ہے اور بہت فاصلے بڑھ گئے ہیں، ان حالات میں مثبت پیش رفت یہی ہو سکتی ہے کہ انتخابات ہوں، الیکشن پر ہم سب کا اتفاق ہونا چاہیے۔
نجی ٹی سے گفتگو میں سراج الحق کا کہنا تھا کہ صرف پنجاب یا خیبر پختونخوا کے الیکشن سے مسئلہ حل نہیں ہو گا، مرکز اور چاروں صوبوں میں الیکشن ہوں، صوبوں میں نگران حکومتیں بنانی پڑیں گی، ہم الیکشن اور صرف الیکشن کے لیے مثبت ڈائیلاگ چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا الیکشن کے مسائل سپریم کورٹ حل کر سکتی ہے نہ اسٹیبلشمنٹ لہذا دونوں اداروں کو ان معاملات میں غیر جانبدار رہنا چاہیے، بہت زہریلی پولرائزیشن ہے اور بہت فاصلے بڑھ گئے ہیں، ان حالات میں مثبت پیش رفت یہی ہو سکتی ہے کہ الیکشن ہوں، الیکشن پر ہم سب کا اتفاق ہونا چاہیے۔
ان کا مزید کہنا تھا سپریم کورٹ سیاستدانوں کو چانس دے کہ وہ خود اپنے مسائل حل کر لیں، سپریم کورٹ کے ججز خود ایک پیج پر نہیں ہیں، غریب عوام رو رہے ہیں اور مہنگائی میں جل رہے ہیں، مہنگائی،بے روزگاری اور غیر یقینی تو حکمرانوں کی وجہ سے ہے لیکن ہم چاہتے ہیں کسی ایک نظام پر اتفاق رائے ہو، الیکشن کے بعد جو بھی حکومت ہو سب اسے تسلیم کریں۔