مشرق وسطیٰ

عید پر اوورچارجنگ کرنے والی گاڑیوں کیخلاف موٹر وے پولیس کا کریک ڈاؤن

ڈی آئی جی موٹرویز شاہد جاوید کا کہنا ہے کہ مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنا قابل گرفت جرم ہے، ٹرانسپورٹرز ٹریفک قوانین کی پابندی کریں، زائد کرایہ وصول کرنے پر ٹرانسپورٹر مالکان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): عید پر اوورلوڈنگ اور اوورچارجنگ کرنے والی گاڑیوں کے خلاف موٹروے پولیس نے شکنجہ کس لیا۔
ڈی آئی جی موٹرویز شاہد جاوید کا کہنا ہے کہ مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنا قابل گرفت جرم ہے، ٹرانسپورٹرز ٹریفک قوانین کی پابندی کریں، زائد کرایہ وصول کرنے پر ٹرانسپورٹر مالکان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا، مسافر گاڑیاں اوورلوڈنگ، اوور چارجنگ سے گریز کریں۔
ترجمان موٹروے پولیس نے کہا ہے کہ قومی شاہراہ پر مخصوص پوائنٹس پر اضافی نفری اور اسپیشل سکواڈ موجود ہے، اوور چارجنگ و اوور لوڈنگ کیخلاف خصوصی مہم کا آغاز آئی جی موٹرویز سلطان علی خواجہ کی ہدایت پر کیا گیا ہے، زائد کرائے وصول کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے گی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button