مشرق وسطیٰ

شہرکی خبریں لاہور برج توسیعی منصوبہ، پراجیکٹ کے قریبی علاقوں میں بجلی بندش کا شیڈول جاری

لیسکوحکام کے مطابق پراجیکٹ کےگردونواح کے13 فیڈرز پیر اور بدھ کو چند گھنٹوں کےلیے بند کیے جائیں گے، لیسکو حکام اور ایل ڈی اے پراجیکٹ ٹیم کی متعلقہ علاقوں کے رہائشیوں سے پیشگی معذرت کی ہے۔

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌لاہوربرج توسیعی منصوبے پرجاری تعمیراتی کام کے پیش نظرلیسکوحکام نے پراجیکٹ کے قریبی علاقوں میں بجلی کی بندش کا شیڈول جاری کردیا۔
لیسکوحکام کے مطابق پراجیکٹ کےگردونواح کے13 فیڈرز پیر اور بدھ کو چند گھنٹوں کےلیے بند کیے جائیں گے، لیسکو حکام اور ایل ڈی اے پراجیکٹ ٹیم کی متعلقہ علاقوں کے رہائشیوں سے پیشگی معذرت کی ہے۔
لیاقت آباد، پیکوٹو،ایس بلاک ٹاؤن شپ،بہارکالونی اوراتفاق اسپتال ان علاقوں کے فیڈرز صبح5بجے سے دوپہر12بجے تک بند رہیں گے۔
اس کےعلاوہ ان فیڈرزمیں نصرت روڈ، اےایس ٹی پی، پی اےایف والٹن،ماڈل ٹاؤن ون، ارفع کریم، چلڈرن اسپتال کے فیڈرزشامل ہیں، یہ فیڈرزاولڈکوٹ لکھپت اورگارڈن ٹاؤن کےگرڈاسٹیشن سے منسلک ہیں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button