انٹرٹینمینٹ

سوشانت سنگھ راجپوت کی گرل فرینڈ ریا چکرا بورتی کی ٹی وی سکرین پر واپسی

پیپسی ایم ٹی وی وَس اَپ جیسے شو اور میرے ڈیڈ کی ماروتی نامی فلم میں کام کرنے والی اداکارہ پرنس نارُولا اور گوتم گولاٹی کے ساتھ ایم ٹی وی روڈیز شو میں گینگ لیڈر کا کردار ادا کریں گی۔

انڈین اداکارہ ریا چکرابورتی ٹی وی سکرین پر مشہور ریئلٹی شو ایم ٹی وی روڈیز کے ذریعے واپس آرہی ہیں۔
ہندوستان ٹائمز کے مطابق ریہا چکرا بورتی مشہور ٹی وی ریئلٹی سیریز کا حصہ بننے پر کافی خوش ہیں۔
پیپسی ایم ٹی وی وَس اَپ جیسے شو اور میرے ڈیڈ کی ماروتی نامی فلم میں کام کرنے والی اداکارہ پرنس نارُولا اور گوتم گولاٹی کے ساتھ ایم ٹی وی روڈیز شو میں گینگ لیڈر کا کردار ادا کریں گی۔
انہوں نے اس موقع پر کہا کہ ’دہلی میں ایم ٹی وی روڈیز کے لیے امیدواروں کا جوش قابل دیدنی تھا۔ مجھے جو لڑکیوں لڑکوں سے پیار ملا اس پر مجھے بہت خوشی ہے۔ ٹی وی پر واپس آ کر بہت خوشی ملی ہے۔‘
ریا چکرا بورتی انجہانی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی گرل فرینڈ تھیں۔ سوشانت سنگھ راجپوت کی موت کے بعد ریا چکرابورتی نے ایک لمبے عرصے تک میڈٰیا، سنیما اور ٹی وی سے دوری اختیار کی تھی۔
30 سالہ اداکارہ کو سوشانت سنگھ راجپوت کی خود کشی کے الزام میں ملوث کیا گیا تھا جس کے بعد ان کی زندگی بالکل ہی الٹ گئی تھی۔
انہیں سوشل میڈیا پر شدید ٹرولنگ کا نشانہ بنایا گیا اور یہاں تک انہیں کئی لوگوں نے ’جادو گرنی‘ تک کہا جس کے بعد انہیں کام سے بریک لینا پڑی۔
ایم ٹی وی روڈیز شو انڈیا کا مشہور ریئلٹی ’ڈیرنگ‘ شو ہے جس میں شامل کھلاڑیوں سے خطرناک ٹاسک کروائے جاتے ہیں اور پھر آخر میں ایک کھلاڑی شو کا فاتح قرار پاتا ہے۔
خیال رہے 14 جون 2020 کو اداکار سوشانت سنگھ راجپوت ممبئی میں اپنے فلیٹ میں مُردہ پائے گئے تھے۔
اُن کی خود کشی سے چند روز پہلے ان کی مینیجر دیشا سائلان نے 14 ویں منزل سے چھلانگ لگا کر خود کشی کر لی تھی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button